ایم کیوایم کی تاریخ میںشہید ِ انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔ الطاف حسین
تحریک کے تمام شہیدوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی
شہید ِ انقلاب کی 14 ویں برسی کے موقع پر خصوصی پیغام
لندن۔۔۔15، ستمبر2024ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ شہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق سمیت تحریک کے تمام شہیدوں کی لازوال قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی اور مظلوم عوام کے حقوق کی تحریک اپنی منزل پر پہنچ کردم لے گی ۔ شہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی 14 ویں برسی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں جناب الطاف حسین نے ڈاکٹر عمران فاروق شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹرعمران فاروق کی شہادت ایم کیوایم کاناقابل تلافی نقصان ہے ، ان کی شہادت سے تحریک ایک سچے نظریاتی ، مخلص اور ثابت قدم ساتھی سے محروم ہوگئی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ شہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق نے حقوق سے محروم مہاجروں اور دیگرمظلوم قوموں کے حقوق کی جدوجہد، نظریئے کی بقاء اور تحریک کے فروغ کیلئے جو قربانیاں دیں وہ مثالی ہیں اوران قربانیوںکو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ ایم کیوایم کی تاریخ میںشہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق سمیت تحریک کے تمام شہیدوں کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا اور ہروفاپرست کارکن ، تحریک کے تمام شہداء کی قربانیوں کا احترام کرتے ہوئے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گا۔ جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ، ڈاکٹرعمران فار وق شہید کے درجات بلندفرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور شہید کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے ۔ (آمین ثمہ آمین)
٭٭٭٭٭