|
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان کابیڑہ غرق سیاستدانوں نے نہیں بلکہ کرپٹ فوجی جرنیلوںنے کیاہے، جن کی غلط پالیسیوں اوراقدامات کی وجہ سے 1971ء میں پاکستان دولخت ہوگیااوراب وہ باقیماندہ پاکستان کوبھی تباہ کررہے ہیں، اگرپاکستان کے عوام کرپٹ فوجی جرنیلوں کے خلاف نہیں کھڑے ہوئے تو یہ باقیماندہ پاکستان کوبھی دنیا کے نقشے سے مٹاڈالیںگے۔جناب الطاف حسین نے ان خیالات کااظہارپیرکی شام کارکنوں اورعوام سے اپنے براہ راست اہم خطاب میں کیا۔ ان کایہ خطاب سوشل میڈیاکے پلیٹ فارم فیس بک، ٹیوٹراوریوٹیوب کے ذریعے پاکستان سمیت مختلف ممالک میں براہ راست دیکھاگیا۔
|