باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے اجتماع میں بم دھماکہ قابل مذمت ہے۔الطا ف حسین
لندن … 30 جولائی 2023ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے اجتماع میں ہونے والے ہولناک بم دھماکے کی شدیدمذمت کی ہے اوراس واقعہ میں جے یوآئی کے رہنماؤںسمیت 40سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کااظہارکیاہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطا ف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ تمام جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت فرمائے اورلواحقین کوصبرجمیل عطافرمائے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی بھی دعاکی ۔