Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی تحریک کے بزرگ رکن آفتاب بقائی سے فون پر گفتگو، رہائی پرمبارکباد پیش کی آپ نے جس جرات وہمت ، بہادری اور صبرواستقامت کامظاہرہ کیااس پر ہم سب کوناز ہے ۔الطاف حسین

 Posted on: 7/27/2023

لندن … 27 جولائی 2023ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے ایڈوائزری کونسل کے سابق چیئرمین اورتحریک کے بزرگ رکن آفتاب بقائی سے فون پر گفتگو کی اورانہیں رہائی پرمبارکباد پیش کی ۔ آفتاب بقائی کو 10 جولائی کوان کے گھر سے گرفتارکیاگیاتھااورعدالت سے ضمانت منظور ہوجانے کے باوجود ایم پی او کے تحت سینٹرل جیل میں نظربند کردیا گیا تھا ۔ جناب الطاف حسین نے آفتاب بقائی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آپ نے اپنی اہلیہ کی علالت اور تمام ترپریشانیوں کے باوجود جس جرات وہمت ، استقامت اوربہادری کے ساتھ کٹھن حالات کاسامنا کیاہے ، قیدوبند میں بھی جس صبرواستقامت کامظاہرہ کیا اس پر ہم سب کوناز ہے ۔آپ تمام ترآزمائشوں کے باوجود ثابت قدم رہے ، اللہ نے آپ کوسرخرو کیا۔ اللہ تعالیٰ آپ کواسی طرح ثابت قدم اورباہمت رکھے اورآپ تحریک کے مشن ومقصد اورقوم کے حقوق کی یہ جدوجہد اسی طرح ثابت قدمی سے جاری رکھیں۔ جناب الطاف حسین نے آفتاب بقائی کی اہلیہ کی صحتیابی کے لئے بھی دعا کی ۔ انہوں نے آفتاب بقائی سے کہاکہ وہ دیگرساتھیوں کی رہائی کے لئے بھی کوششیں کریں۔ آفتاب بقائی نے اپنی اوردیگرکارکنوں کی رہائی پر جناب الطاف حسین کوبھی مبارکبادپیش کی ۔ انہوں نے بتایا کہ جیل میں وفاپرست ساتھیوں نے بھی ان کااپنے بزرگ کی طرح بہت خیال رکھا۔ جناب الطاف حسین نے اسیرساتھیوں کے لئے بھی دعائیں کیں۔ 
٭٭٭٭٭

12/22/2024 4:50:50 AM