ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی سینئروکلاء جوہرعابد ایڈوکیٹ اور محترمہ سعدیہ غوری ایڈوکیٹ سے فون پر گفتگو، ایم کیوایم کے کارکنوں کی رہائی کے سلسلے میں بھرپورکوششیں کرنے پر دونوں وکلاء کوخراج تحسین پیش کیا
لندن … 27 جولائی 2023ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے آج سینئروکلاء جوہرعابد ایڈوکیٹ اورمحترمہ سعدیہ غوری ایڈوکیٹ سے فون پر گفتگو کی اور ایم کیوایم کے کارکنوں کی نظربندی کے خاتمے ،کارکنوںکی رہائی اوران کی قانونی معاونت کے سلسلے میں بھرپورکوششیں کرنے پر دونوں وکلاء کوخراج تحسین پیش کیا۔ انہوںنے جوہرعابد ایڈوکیٹ اورمحترمہ سعدیہ غوری سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے ایم کیوایم کے بزرگ کارکن آفتاب بقائی اور دیگر کارکنوں کی رہائی اورانہیں انصاف دلانے کیلئے جس جرات و ہمت ،صبرواستقامت اورمحنت ولگن کے ساتھ کام کیا اور انصاف کیلئے اسیرکارکنوں کے اہل خانہ کی دادرسی کی اس پر میں آپ کوخراج تحسین اورشاباش پیش کرتاہوں۔ دونوں وکلاء نے حوصلہ افزائی پر جناب الطاف حسین کا شکریہ اداکیا۔