|
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے آرگنائزر محمد یوسف کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا اور ٹیلی فون کرکے شہید کے صاحبزادے فیروز یوسف سے تعزیت کی ۔ جناب الطاف حسین، محمد یوسف کی شہادت کی خبرسن کرگہرے دکھ اور کرب میں مبتلا تھے اور شہیدکے صاحبزادے سے گفتگوکے دوران شدت جذبات سے بے قابو ہوکر زاروقطار روتے رہے
|