میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما اورہیومن رائٹس ایکٹوسٹ ماہ رنگ بلوچ اوران کے ساتھیوں کی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ ماہ رنگ بلوچ ایک امن پسند اورآئین وقانون کے دائر ے میں رہتے ہوئے نہ صرف رہنما بلوچ قوم کی نمائندہ جماعت بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنماہیں بلکہ ملکی وبین الاقوامی ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ بھی ہیں۔ انہوں نے اب تک آئین وقانون کے دائرے میں رہتے ہوئے بلوچ قوم کے لئے انصاف کی آوازبلند کی ہے اورپرامن احتجاج کیاہے، ان کی گرفتاری سراسر غیرآئینی ،غیرقانونی اورغیرانسانی ہے ۔ ماہ رنگ بلوچ اوران کے ساتھیوں کی گرفتاری کے عمل سے بلوچ قوم اوراسٹیبلشمنٹ کے درمیان مزید فاصلے بڑھیں گے۔ لہٰذا بلوچ یکجتی کمیٹی کی رہنمااور ملکی وبین الاقوامی ہیومن رائٹس ایکٹو سٹ ما ہ رنگ بلوچ اوران کے ساتھیوں کوفی الفور رہاکیاجائے اورانہیں گرفتارکرنے والوں کی تحقیقات کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔
٭٭٭٭٭