Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین اتوار 6 اپریل کو دریائے سندھ سے چھ کینال نکالنے کے سندھ دشمن منصوبے کے بارے میں انتہائی اہم خطاب کریں گے


ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین اتوار  6  اپریل کو دریائے سندھ سے چھ کینال نکالنے کے سندھ دشمن منصوبے کے بارے میں انتہائی اہم خطاب کریں گے
 Posted on: 4/1/2025 1

ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین اتوار  6  اپریل کو دریائے سندھ سے چھ کینال نکالنے کے سندھ دشمن منصوبے کے بارے میں انتہائی اہم خطاب کریں گے

لندن…یکم اپریل 2025ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین بروز اتوار مورخہ 6  اپریل 2025ء کو دریائے سندھ سے چھ کینال نکالنے کے سندھ دشمن منصوبے کے بارے میں انتہائی اہم خطاب کریں گے۔ جناب الطاف حسین اپنے خطاب میں وفاق کی جانب سے دریائے سندھ سے پنجاب کے لئے چھ کینال نکالنے کے مجوزہ منصوبے کے بارے میں انتہائی اہم انکشافات کریں گے۔جناب الطاف حسین چھ کینال کے منصوبے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی صورتحال اورپاکستان کے مجموعی حالات پر بھی اظہارخیال کریں گے۔ 
جناب الطاف حسین کایہ براہ راست وڈیو خطاب اتوار 6  اپریل 2025ء کو لندن وقت شام 5 بجے اور پاکستان وقت رات 9 بجے ہوگا ۔ جناب الطاف حسین کایہ اہم خطاب ان کے یوٹیوب چینل اور آفیشل فیس بک پیج Revelations with Altaf Hussain  پر براہ راست نشر کیاجائے گا۔ 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کی ہدایت پرایم کیوایم کے مرکزی شعبہ اطلاعات نے جناب الطاف حسین کے اس انتہائی اہم خطاب کوبراہ راست نشرکرنے کے سلسلے میں انتظامات شروع کردیے ہیں۔ 
واضح رہے کہ وفاقِ پاکستان نے گزشتہ دنوں '' گرین پاکستان اقدامات '' کے نام سے دریائے سندھ پر چھ کینال نکالنے اوردریائے سندھ کاپانی پنجاب کوفراہم کرنے کے منصوبے کااعلان کیا ہے جس کے باعث سندھ کے عوام میں بہت بے چینی پائی جاتی ہے۔ اتوار6  اپریل کوجناب الطاف حسین کایہ انتہائی اہم خطاب اسی معاملے پر ہے جس میں وہ اس مجوزہ منصوبے کے بارے میں انتہائی اہم انکشافات کریں گے اورنہر وں کے بارے میں سندھ کے عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کریں گے۔ 



4/4/2025 8:30:32 AM