Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم رنچھوڑ لائن سیکٹر کے کارکن وقاص علی کے بہیمانہ قتل میں ملوث گینگ وار کے سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے، حق پرست اراکین قومی اسمبلی


ایم کیوایم رنچھوڑ لائن سیکٹر کے کارکن وقاص علی کے بہیمانہ قتل میں ملوث گینگ وار کے سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے، حق پرست اراکین قومی اسمبلی
 Posted on: 6/9/2013 1
ایم کیوایم رنچھوڑ لائن سیکٹر کے کارکن وقاص علی کے بہیمانہ قتل میں ملوث گینگ وار کے سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے، حق پرست اراکین قومی اسمبلی 
گینگ وار کے دہشت گردوں کو سرکاری سرپرستی فراہم کرکے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی نسل کشی کا کھلا لائسنس دیدیا گیا ہے
کارکنان کی گرفتاریاں، متعدد کا سرکاری تحویل سے لاپتہ ہونا اور گینگ وار کے ذریعے کارکنان کی نسل کشی کا عمل کرکے ایم کیوایم کے جمہوری حقوق کو پامال کیا جارہا ہے 
لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کو حاصل حکومت سندھ کی سرپرستی کا سلسلہ فی الفور ختم کرایا جائے، ارکان قومی اسمبلی
کراچی ۔۔۔09، جون 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیوایم رنچھوڑ لائن سیکٹر کے کارکن وقاص علی کے بہیمانہ قتل میں ملوث لیاری گینگ وار کے سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور آئین و قانون کے مطابق انہیں قرار واقعی سزائیں دی جائیں ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ گینگ وار کے سرغنہ دہشت گردوں کو ماضی کی حکومت سندھ نے اشتہاری قرار دیا تھا اور بغیر جواز کے حکومت سندھ کی جانب سے لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کے سروں کی قیمت واپس لینا اور انہیں سنگین جرائم میں حکومتی چھتری فراہم کرنے کا عمل ہر محب وطن اور قانون و آئین پسند شہری کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک جانب گینگ وارکے دہشت گردوں کو سرکاری سرپرستی فراہم کرکے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی نسل کشی کا کھلا لائسنس دیدیا گیا ہے تو دوسری جانب ایم کیوایم کے کارکنان کے سفاک قاتلوں کو گرفتار کرنے کے بجائے الٹا قانون نافذ کرنے والے ادارے ایم کیوایم کے دفاتر اور کارکنان کے گھروں پر بلاجواز چھاپہ مار کارروائیاں کررہے ہیں اور گرفتار شدگان کو سرکاری حراست میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں جبکہ انسانیت سوز تشدد کے باعث کئی کارکنان مہینوں سے چلنے پھرنے سے قاصر ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحویل سے ایم کیوایم کے متعدد کارکنان لاپتہ ہیں اور کوئی ادارہ ان کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کررہا ہے جس سے صاف ظاہر ہے کہ ایم کیوایم اور اس کے کارکنان کو ریاستی ظلم ، جبر اور قتل و غارتگری کا نشانہ بنایاجارہا ہے اور اس کے جمہوری حقوق کو بری طرح سے پامال کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے ایم کیوایم رنچھوڑ لائن سیکٹر کے کارکن وقاص علی شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور شہید وقاص علی کے بلند درجات کیلئے دعا بھی کی ۔ حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس افتخار محمد چوہدری ، وزیراعظم میاں نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کو حاصل حکومت سندھ کی سرپرستی کا سلسلہ فی الفور ختم کرایاجائے ، ایم کیوایم رنچھوڑ لائن سیکٹر کے کارکن وقاص علی کے بہیمانہ قتل میں ملوث گینگ وار کے سفاک دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہچایاجائے ، ایم کیوایم کے دفاتر اور کارکنان کے گھروں پر بلاجواز چھاپہ مار کارروائیاں اور گرفتاریوں کا نوٹس لیاجائے اور لیاری گینگ وار کے جرائم پیشہ دہشت گردوں کو حاصل حکومت سندھ کی کھلی سرپرستی کے باعث تاجروں، صنعتکاروں ، دکانداروں ، ایم کیوایم کے کارکنوں اور عام شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے فی الفور ٹھوس اورعملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔ 

12/24/2024 6:04:33 PM