Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قوموں اور تحریکوں کی جدوجہد میں مشکل حالات کا سامنا کرنے والے لوگوں کو تاریخ ہمیشہ زندہ رکھتی ہے، توصیف اعجاز


قوموں اور تحریکوں کی جدوجہد میں مشکل حالات کا سامنا کرنے والے لوگوں کو تاریخ ہمیشہ زندہ رکھتی ہے، توصیف اعجاز
 Posted on: 6/9/2013 1
قوموں اور تحریکوں کی جدوجہد میں مشکل حالات کا سامنا کرنے والے لوگوں کو تاریخ ہمیشہ زندہ رکھتی ہے، توصیف اعجاز
قائد تحریک الطاف حسین بھائی نے بھی اپنے وطن اور قوم کی فلاح کے لئے جدوجہد کا آغاز کیا تھا
غریب، پڑھے لکھے نوجوانوں کو ایوانوں کی زینت بنایا جو ملک میں نافذ فرسودہ نظام کے خلاف برسر پیکار ہیں، ساجد احمد
اے پی ایم ایس او کے تحت منعقدہ چوتھے کل کراچی مقابلۂ تقاریر سے شرکاء کا خطاب
کراچی ۔۔۔9، جون 2013ء
حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد احمد نے کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین نے ملک کے غریب،پڑھے لکھے نوجوانوں کو ایوانوں کی زینت بنایا جو ملک میں نافذ فرسودہ نظا م کے خلاف بر سر پیکار ہیں اور قائد تحریک ہی وہ واحد رہنما ہیں جو ملک میں انقلاب لے کر آئیں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے پی ایم ایس او کے تحت منعقدہ چوتھے کُل کراچی مقابلۂ تقاریر میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے پی ایم ایس او کے مرکزی سیکریٹری جنرل توصیف اعجاز نے کہا ہے کہ قوموں اور تحریکو ں کی جدو جہد میں مشکل حالات کا سامنا کرنے والے لو گوں کو تاریخ ہمیشہ زندہ رکھتی ہے۔قائد تحریک الطاف حسین نے بھی اپنے وطن اور قوم کی فلاح کے لئے جدوجہد کا آغاز کیا تھا جو آج پورے پاکستان میں پھیل چکی ہے ۔انھوں نے کہا کہ قائد تحریک نے ۲۵ سال کی عمر سے ہی قو م کی فلاح کا بیڑا اُٹھا یا تھا جو کہ پاکستان کی تاریخ میں ایک انوکھا وا قع ہے ،طلبا ء قائد تحریک کی ۳۵ سالہ جدو جہد کا باغور مطلع کریں تاکہ قوم اور ملک کو درپیش مسائل اوران کے حل کی جدو جہد سے واقفیت حاصل کر سکیں ۔اس موقع پر اے پی ایم ایس او کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری عادل خان ،سیکریٹری نشر و اشاعت سید وقاص علی شاہ،مرکزی رکن احمر فلسطینی سمیت اساتذہ کرام ،طلبہ و طالبات اور کا رکنان کی بڑی تعدا د موجو د تھی۔اس موقع پر کامیاب ہونے والے شرکاء مقابلہ میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔مقابلے کے موقع پر سابق حق پرست ایم این اے عابد علی اُمنگ، معروف ٹی وی اینکر فیصل کریم اور مقرر فرحان اعظم نے منصفین کے فرا ئض انجا م دئیے۔اس موقع پر طلبا ء اور ساتذہ نے اے پی ایم ایس اوکی اس کاوش کو سرہایا ۔


12/21/2024 6:51:24 PM