Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے نو منتخب وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک کو قائد تحریک الطاف حسین کی مبارکباد


مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے نو منتخب وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک کو قائد تحریک الطاف حسین کی مبارکباد
 Posted on: 6/9/2013 1
مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے نو منتخب وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک کو قائد تحریک الطاف حسین کی مبارکباد
بحیثیت وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبد المالک بلوچستان کے مسائل کو حل کریں گے، الطاف حسین
ڈاکٹر عبد المالک کا وزیر اعلیٰ بلوچستان بننا بلوچستان کے عوام کیلئے خوش آئند ہے
لندن ۔۔۔09، جون 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے بلوچستان کی مڈل کلاس اور بلوچستان کی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیت ڈاکٹر عبدالمالک کو وزیراعلیٰ بلوچستان بننے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔اپنے ایک تہنیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ ڈاکٹر عبد المالک کا وزیراعلیٰ بلوچستان بننا بلوچستان کے عوام بالخصوص غریب اور متوسط طبقہ کے عوام کیلئے خوش آئند ہے اور ہماری دعائیں ڈاکٹر عبد المالک کے ساتھ ہیں ۔ہمیں امید ہے کہ وہ بحیثیت صوبہ کے سربراہ بلوچستان کو نازک صورتحال سے نکالنے اور بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل اور ظلم کا نشانہ بننے والے بلوچ عوام کے ساتھ ساتھ اور دیگر طبقہ فکر کے ساتھ بھی بامقصد مذاکرات کریں گے ،مظلوم عوام کے زخموں پر مرہم رکھیں گے اور بلوچستان میں امن و امان کی بحالی کیلئے ہر سطح پرمثبت اقدامات بروئے کار لائیں گے ۔ 

12/24/2024 7:06:58 PM