Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حکومت، پارلیمنٹ ، عسکری اداروں اور سیاسی قیادت کو ملک اور عوام کو بچانے کیلئے واضح ایکشن لینا ہوگا، الطاف حسین


حکومت، پارلیمنٹ ، عسکری اداروں اور سیاسی قیادت کو ملک اور عوام کو بچانے کیلئے واضح ایکشن لینا ہوگا، الطاف حسین
 Posted on: 11/22/2013
حکومت، پارلیمنٹ ، عسکری اداروں اور سیاسی قیادت کو ملک اور عوام کو بچانے کیلئے واضح ایکشن لینا ہوگا، الطاف حسین
 پاکستان کے عوام ،ڈرون حملوں کی مخالفت کے نام پر اپنی سیاسی دکانیں چمکانے والوں سے سوال کریںکہ آخرانچولی کے بے گناہ اور معصوم عوام نے کیا قصور کیا تھا ؟
عوام ان عناصرسے سوال کریں کہ آخر یہ لوگ پاکستان کے بے گناہ عوام ، فوج اور پولیس کے اہلکاروں کے سفاکانہ قتل پراپنے لبوں کو کیوں سی لیتے ہیں؟ 
سانحہ انچولی میں بے گناہ شہریوں کی ناگہانی ہلاکتوں پرمجھے ذاتی طور پر دلی صدمہ پہنچا ہے
مجھے بخوبی احساس ہے کہ سانحہ انچولی کے شہداء کے سوگوارلواحقین کس آزمائش سے گزررہے ہیں
سوگوارلواحقین کیلئے اپنے پیاروں کے بچھڑجانے کا دکھ ان کیلئے کسی قیامت سے ہرگز کم نہیں ہے
سانحہ انچولی کے شہداء کے لواحقین سے قائد ایم کیوایم الطاف حسین کا اظہارتعزیت
لندن۔۔۔22، نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈرون حملوں کی مخالفت کے نام پر اپنی سیاسی دکانیں چمکانے والوں سے سوال کریں کہ آخرانچولی کے بے گناہ اور معصوم عوام نے کیا قصور کیا تھا کہ انہیں ہولناک دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کے خلاف شعبدہ بازی کرنے والے عوام کو جواب دیں کہ بم دھماکوں میں بے گناہ عوام کی جان ومال سے کھیلنے والوں کے خلاف دھرنا یا احتجاج کیوں نہیں کیا جاتا اور ملک وقوم کو دہشت گردی کی آگ میں جھونکنے والے دہشت گردوں کی حمایت کیوں کی جاتی ہے ؟جناب الطاف حسین نے عوام سے کہاکہ وہ ڈرون حملوں کے نام پر سیاسی دکانیں چمکانے والوں سے سوال کریں کہ آخر یہ لوگ پاکستان کے بے گناہ عوام ، فوج اور پولیس کے اہلکاروں کے سفاکانہ قتل پراپنے لبوں کو کیوں سی لیتے ہیں؟ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستانی عوام کا خون اتنا سستا نہیں ہے کہ انہیں ہرجانب سے دہشت گردی کا نشانہ بناکر مٹادیا جائے ۔ حکومت، پارلیمنٹ ، عسکری اداروں اور سیاسی قیادت کو ملک اور اس کے عوام کو بچانے کیلئے کوئی واضح ایکشن لینا ہوگا ورنہ نہ تو تاریخ ہمیں معاف کرے گی اور نہ ہی روزقیامت ہم اس مجرمانہ خاموشی کا جواب دے سکیں گے ۔
جناب الطاف حسین نے کراچی کے علاقے انچولی میں بم دھماکوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکوں میں متعدد بے گناہ افراد کے شہید وزخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ معصوم وبے گناہ شہریوں کی ناگہانی ہلاکتوں پرمجھے ذاتی طور پر دلی صدمہ پہنچا ہے اور میرا دل خون کے آنسو رورہا ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ مجھے بخوبی احساس ہے کہ سانحہ انچولی کے شہداء کے سوگوارلواحقین کس آزمائش سے گزررہے ہیں اوراپنے پیاروں کے بچھڑجانے کا دکھ ان کیلئے کسی قیامت سے ہرگز کم نہیں ہے تاہم میری ان سے اپیل ہے کہ وہ مشیت الہٰی پرصبر کریں اور اس بات پر یقین رکھیں کہ اللہ تعالیٰ صبرکرنے والوں کے ساتھ ہے ۔جناب الطاف حسین نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطا فرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے اور زخمیوں کو جلد ومکمل صحت یابی عطافرمائے۔(آمین) 


9/28/2024 6:18:29 AM