Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
قومی انسداددہشت گردی کے ایکشن پلان کی تیاری کیلئے پارلیمانی کمیٹی میں ایم کیوایم کی جانب سےرکن قومی اسمبلی ڈاکٹرفاروق ستار اورسینیٹربابرغوری نمائندگی کریں گے
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن نے باہمی صلاح مشورے کے بعدقومی انسداددہشت گردی کے ایکشن پلان کی تیاری کیلئے قائم ہونے والی خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں ایم کیوایم کی جانب سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرفاروق ستار اورسینیٹربابرغوری نمائندگی کریں گے۔
Read More    Posted on: 18 Dec 2014
ایم کیوایم ڈسٹرکٹ چنیوٹ کے سینئر نائب صدر سید اصغر عباس کے بہیمانہ قتل کے خلاف پاکستان بھرمیں ایم کیوایم کے تمام زونوں اور ضلعی دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائے گئے
متحدہ قومی موومنٹ ڈسٹرکٹ چنیوٹ کے سینئر نائب صدر سید اصغر عباس کے بہیمانہ قتل کے خلاف پنجاب سمیت ملک بھرمیں ایم کیوایم کے تمام ذونوں،ضلعی دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائے گئے جبکہ ملک بھر میں ذمہ داران و کارکنان سید اصغر عباس کے قتل کے خلاف بازوؤں اور سروں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر سراپا احتجاج نظر آئے۔
Read More    Posted on: 18 Dec 2014
پنجاب میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوایم چنیوٹ کے سینئر نائب صدر سید اصغرعباس کو سپرد خاک کردیا گیا
گزشتہ روز مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے متحدہ قومی موومنٹ چنیوٹ کے سینئر نائب صدر سیداصغر عباس کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان چنیوٹ کے غفور آباد قبرستان میں سپر د خاک کر دیا گیا۔اصغر عباس شہیدکی نماز جنازہ چنیوٹ کے تحصیل چوک میں ادا کی گئی جس میں ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک،ایم کیوا یم پنجاب کے صدر میاں عتیق ، صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب کے اراکین، حق پرست ارکان قومی اسمبلی اسمبلی ساجد احمد ، آصف حسین ،شیعہ علما ء کونسل پنجاب کے صدر مظہر عباس علوی ، وحدت مسلمین کے صوبائی صدرمحمد حسین ، معروف اسکالر و عالم دین ناصر شیرازی سمیت ایم کیوایم پنجاب کے مختلف ضلعی صدور، ذمہ داران اور پنجاب بھر کے کارکنان و عوام اور ہمدردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
Read More    Posted on: 18 Dec 2014
ایم کیوایم ڈسٹرکٹ چینیوٹ کے سینئر نائب صدر اصغر عباس جعفری شہید کی نماز جنازہ آج بروز جمعرات سہ پہر تین بجے چینیوٹ کے تحصیل چوک پر ادا کی جائے گی
متحدہ قومی موومنٹ ڈسٹرکٹ چینیوٹ کے سینئرنائب صدراصغرعباس جعفری جنہیں بدھ کی شب مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا،ان کی نمازجنازہ آج بروزجمعرات سہ پہرتین بجے چینیوٹ کے تحصیل چوک پر اداکی جائے گی ۔ اصغرعباس جعفری شہید کواسلامیہ کالج کے عقب میں واقع قبرستان میں سپردخاک کیا جائے گا۔تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اورایم کیوایم پنجاب کے ذمہ داران شرکت کریں گے۔ دریں اثناء ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے چینیوٹ کے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اصغرعباس جعفری شہیدکی تدفین میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت کریں اور
Read More    Posted on: 18 Dec 2014
ایم کیوایم چینیوٹ ڈسٹرکٹ کے سینئر نائب صدر اصغر عباس جعفری شہید شادی شدہ ،پانچ بیٹیوں کے باپ تھے، بڑی بیٹی کی عمر 17 سال ہے
متحدہ قومی موومنٹ ڈسٹرکٹ چینیوٹ کے سینئرنائب صدراصغرعباس جعفری جنہیں بدھ کی شب مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیاتھاان کی عمر 48سال تھی۔ اصغرعباس جعفری شادی شدہ تھے۔ ان کی پانچ بیٹیاں ہیں۔ ان کی بڑی بیٹی کی عمر17سال ہے۔ اصغرعباس جعفری شعبہ ء صحافت سے وابستہ تھے۔وہ کافی عرصہ سے ’’ فخرچینیوٹ‘‘ کے نام سے ایک ہفت روزہ اخبارنکالتے تھے اور
Read More    Posted on: 18 Dec 2014
اصغرعباس کی شہادت تحریک کا بہت بڑا نقصان ہے، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم چینوٹ ڈسٹرکٹ کے سینئر نائب صدر سید اصغرعباس کی شہادت تحریک کا بہت بڑا نقصان ہے اور ان کی شہادت سے تحریک ایک سینئر ، مخلص اور ثابت قدم ساتھی سے محروم ہوگئی ہے ۔ یہ بات انہوں نے ایم کیوایم کے شہید رہنماء سید اصغرعباس کے بڑے بھائی احمدعباس جعفری سے ٹیلی فون پر دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے شہید کے بڑے بھائی سے تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ اصغرعباس کی شہادت پر مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان سوگوارلواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
English Viewers
Read More    Posted on: 17 Dec 2014
ایم کیو ایم کینیڈا کا پشاور میں آرمی اسکول کے معصوم طالبعلموں اور اساتذہ کے سفاکانہ قتل عام کی شدیدمذمت
ایم کیو ایم کینیڈا کے ایک ہنگامی اجلاس آج ہوا ۔ اجلاس میں کینیڈا کے تمام چیپٹر ز انچارجز‘ سینٹرل کمیٹی کے اراکین اور کارکنان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پشاور کے آرمی اسکول میں معصوم طالبعلموں ‘ اساتذہ‘ پولیس اور آرمی کے اہلکاروں کے بے رحمانہ اور سفاکانہ قتل عام کی شدید مذمت کی گئی۔اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے سینٹرل آرگنائیزر کینیڈا آصف قاضی نے کہا کہ اس افسوس ناک واقع پر کینیڈا بھر میں تنظیمی سر گرمیاں تین روز کے لئے معطل رہیں گی۔
Read More    Posted on: 17 Dec 2014
ایم کیوایم چینیوٹ کے نائب صدراصغرعباس کے بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم چینیوٹ کے نائب صدراصغرعباس کے بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کی ہے اوراس واقعہ کو پنجاب میں ایم کیوایم کے خلاف انتہاپسنددہشت گردتنظیموں کی کارروائی قراردیاہے۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ چندماہ قبل لاہور میں ایم کیوایم پنجاب کی رہنمااوررکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف کومسلح دہشت گردوں نے شہیدکردیاگیا، ایک ہفتہ قبل ایم کیوایم سیالکوٹ ڈسٹرکٹ کے نائب صدر باؤمحمدانورکومسلح دہشت گردوں نے بھرے بازارمیں اندھادھندفائرنگ کرکے  شہیدکردیاتھااورآج ایم کیوایم چینیوٹ ڈسٹرکٹ کے نائب صدر اصغرعباس اپنے گھرکے باہرکھڑے تھے کہ موٹرسائیکل سواردہشت گردوں نے ان پر گولیاں برسائیں ، ان کے سراورسینے پر گولیاں لگیں جسکے نتیجے میں اصغر عباس شہید ہوگئے ۔
Read More    Posted on: 17 Dec 2014
پھانسی کی سزا پر عملدرآمد پہلے بے گناہ شہریوں کے قتل عام میں ملوث طالبان دہشت گردوں پر کیا جائے، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے وزیراعظم محمد نواز شریف اور وفاقی حکومت پر زوردیا ہے کہ پھانسی کی سزا پر عملدرآمدپہلے بے گناہ شہریوں کے قتل عام میں ملوث طالبان دہشت گردوں پر کیا جائے اوراس فیصلے کو بنیاد بناکر سیاسی بنیادوں پر پھانسی دینے کا سلسلہ شروع نہ کیاجائے ۔ زبانی جمع خرچ اوردکھاوے کے اجلاس نہ کیے جائیں بلکہ طالبان دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے بھرپورلائحہ عمل بنایاجائے اور اس پر عمل بھی کیاجائے ۔
تصاویر
Read More    Posted on: 17 Dec 2014
مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم صوبہ پنجاب ڈسٹرکٹ چنیوٹ کے سینئر نائب صدر سید اصغر عباس جعفری کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے صوبہ پنجاب کے ڈسٹرکٹ چنیوٹ میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم چنیوٹ ڈسٹرکٹ کے سینئر نائب صدر اصغر عباس جعفری کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پنجاب میں حق پرست رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف شہید ،ایم کیوایم سیالکوٹ ڈسٹرکٹ کے نائب صدر باؤ محمد انور کو شہید کیا جاچکا ہے تاہم ان کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے بھی حکومت پنجاب کی کارکردگی صرف خانہ پری تک محدود رہی ہے اور کسی بھی قاتل کو گرفتار نہیں کیا گیا جس کے باعث قاتلوں کے حوصلے بلند ہوئے اور
Read More    Posted on: 17 Dec 2014

Urdu News Archive