ایم کیوایم چینیوٹ ڈسٹرکٹ کے سینئر نائب صدر اصغر عباس جعفری شہید شادی شدہ ،پانچ بیٹیوں کے باپ تھے، بڑی بیٹی کی عمر 17 سال ہے
اصغر عباس جعفری شعبہء صحافت سے وابستہ تھے اور وہ چینیوٹ پریس کلب کے نائب صدر بھی تھے
اصغر عباس جعفری شہید ’’فخرچینیوٹ‘‘ کے نام سے ہفت روزہ اخبار نکالتے تھے
اصغر عباس جعفری کی شہادت سے علاقے میں ایم کیوایم کے کارکنوں، ہمدردوں اور مقامی صحافیوں میں بھی غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے
چینیوٹ۔۔۔ 17 دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ ڈسٹرکٹ چینیوٹ کے سینئرنائب صدراصغرعباس جعفری جنہیں بدھ کی شب مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیاتھاان کی عمر 48سال تھی۔ اصغرعباس جعفری شادی شدہ تھے۔ ان کی پانچ بیٹیاں ہیں۔ ان کی بڑی بیٹی کی عمر17سال ہے۔ اصغرعباس جعفری شعبہ ء صحافت سے وابستہ تھے۔وہ کافی عرصہ سے ’’ فخرچینیوٹ‘‘ کے نام سے ایک ہفت روزہ اخبارنکالتے تھے اور سینئر صحافی کی حیثیت سے چینیوٹ پریس کلب کے نائب صدربھی تھے۔اصغرعباس جعفری پر مذہبی انتہاپسندعناصر اس سے قبل بھی حملے کرچکے تھے۔اصغرعباس جعفری کی شہادت سے علاقے میں ایم کیوایم کے کارکنوں ، ہمدردوں اورمقامی صحافیوں میں بھی غم و غصہ کی لہر دوڑگئی ہے ۔