ایم کیوایم ڈسٹرکٹ چینیوٹ کے سینئر نائب صدر اصغر عباس جعفری شہید کی نماز جنازہ آج بروز جمعرات سہ پہر تین بجے چینیوٹ کے تحصیل چوک پر ادا کی جائے گی
اصغر عباس جعفری شہید کو اسلامیہ کالج کے عقب میں واقع قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا، تدفین میں رابطہ کمیٹی کے ارکان اور پنجاب کے ذمہ داران شرکت کریں گے
چینیوٹ کے عوام اصغر عباس جعفری شہید کی تدفین میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور حق پرستی کا ثبوت دیں۔ الطاف حسین
قائد تحریک الطاف حسین کی ایم کیوایم پنجاب کے صدر میاں عتیق، چینیوٹ ڈسٹرکٹ کے صدر چوہدری اظہر مسعود، سیکریٹری جنرل رانا تجمل اور ڈسٹرکٹ کے دیگر ذمہ داران و کارکنان سے اصغر عباس جعفری کی شہادت پر دلی تعزیت
لندن ۔۔۔ 18 دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ ڈسٹرکٹ چینیوٹ کے سینئرنائب صدراصغرعباس جعفری جنہیں بدھ کی شب مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا،ان کی نمازجنازہ آج بروزجمعرات سہ پہرتین بجے چینیوٹ کے تحصیل چوک پر اداکی جائے گی ۔ اصغرعباس جعفری شہید کواسلامیہ کالج کے عقب میں واقع قبرستان میں سپردخاک کیا جائے گا۔تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اورایم کیوایم پنجاب کے ذمہ داران شرکت کریں گے۔ دریں اثناء ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے چینیوٹ کے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اصغرعباس جعفری شہیدکی تدفین میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت کریں اور حق پرستی کاثبوت دیں۔ جناب الطا ف حسین نے فون پر ایم کیوایم چینیوٹ ڈسٹرکٹ کے صدر چوہدری اظہرمسعود،سیکریٹری جنرل راناتجمل اور ڈسٹرکٹ کے دیگرذمہ داران وکارکنان سے اصغرعباس جعفری کی شہاد ت پر دلی تعزیت کی اورکہاکہ اصغرعباس جعفری کی شہادت سے ایم کیوایم ایک سینئر کارکن سے محروم ہوگئی ہے، یہ ایم کیوایم کاایک بڑانقصان ہے۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم پنجاب کے صدرمیاں عتیق سے بھی فون پر تعزیت کی اور اپنے گہرے دکھ اورصدمہ کا اظہارکیا۔