ایم کیوایم ڈسٹرکٹ چنیوٹ کے سینئر نائب صدر سید اصغر عباس کے بہیمانہ قتل کے خلاف پاکستان بھرمیں ایم کیوایم کے تمام زونوں اور ضلعی دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائے گئے
ملک بھر میں ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنان سید اصغر عباس کے قتل کیخلاف بازوؤں اور سروں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر سراپا احتجاج نظر آئے
صوبہ پنجاب میں ایم کیوایم کے 37 اضلاع سمیت سندھ ، بلوچستان ،خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف زونوں اور ضلعی دفاتر پر سوگ کی فضا چھائی رہی اور ذمہ داران و کارکنان ایک دوسرے سے تعزیت اور غم کا اظہار کرتے رہے
چنیوٹ۔۔۔18، دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ ڈسٹرکٹ چنیوٹ کے سینئر نائب صدر سید اصغر عباس کے بہیمانہ قتل کے خلاف پنجاب سمیت ملک بھرمیں ایم کیوایم کے تمام ذونوں،ضلعی دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائے گئے جبکہ ملک بھر میں ذمہ داران و کارکنان سید اصغر عباس کے قتل کے خلاف بازوؤں اور سروں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر سراپا احتجاج نظر آئے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم چنیوٹ کے سینئر نائب صدر سید اصغر عباس کے بہیمانہ قتل ، قاتلوں کی گرفتاری اور سوگواران لواحقین سے اظہاریکجہتی کیلئے صوبہ پنجاب میں ایم کیوایم کے 37ڈسٹرکٹ ،صوبہ سندھ ، بلوچستان ،خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایم کیو ایم کے زونوں و ضلعی دفاتر پر سوگ کی فضا چھائی رہی اور ذمہ داران و کارکنان ایک دوسرے سے تعزیت اور غم کا اظہار کرتے رہے ۔اس سلسلے میں صوبہ پنجاب کے ضلعی دفاتر لاہور ، ملتان ، پندی ، اسلام آباد ، فیصل آباد ، رحیم یار خان ، بہاولپور ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، چنیوٹ ، ،منڈی بہاؤ الدین ،ڈیرہ غازی خان مظفر گڑھ ، خانیوال ، بہاولنگر ، وہاڑی ، چکوال ، جہلم ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، شیخوپورہ ، ننکانہ صاحب ، حافظ آباد ، گجرات، سندھ میں کراچی ، حیدر آباد ، میرپور خاص، سکھر ،مٹھی ، بلوچستان میں کوئٹہ ، خیبر پختونخوا میں پشاور ڈسٹرکٹ سمیت گلگت بلتستا ن اور آزاد کشمیرکے مختلف ضلعی دفاتر پر سیاہ پرچم لہرا کر پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ۔