قومی انسداددہشت گردی کے ایکشن پلان کی تیاری کیلئے پارلیمانی کمیٹی میں ایم کیوایم کی جانب سےرکن قومی اسمبلی ڈاکٹرفاروق ستار اورسینیٹربابرغوری نمائندگی کریں گے
رابطہ کمیٹی کے انچارج قمرمنصورکی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ ، ایم کیوایم کے قائدالطا ف حسین نے دونوں ناموں کی توثیق کردی
کراچی۔۔۔ 18 دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن نے باہمی صلاح مشورے کے بعدقومی انسداددہشت گردی کے ایکشن پلان کی تیاری کیلئے قائم ہونے والی خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں ایم کیوایم کی جانب سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرفاروق ستار اورسینیٹربابرغوری نمائندگی کریں گے۔اس بات کافیصلہ رابطہ کمیٹی کے انچارج قمرمنصورکی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیاگیا۔ ایم کیوایم کے قائدجناب الطا ف حسین نے دونوں ناموں کی توثیق کردی ہے۔