Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
Urdu News Archive
اگرنائن زیروپرچھاپہ کرمنلز کوپکڑنے کیلئے مارا گیا تھا توپھر میری بڑی بہن سائرہ اسلم کے گھرپرچھاپہ کیوں مارا گیا؟الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ اگرنائن زیروپرچھاپہ کرمنلز کوپکڑنے کیلئے ماراگیاتھاتوپھر میری سب سے بڑی بیوہ بہن سائرہ اسلم کے گھرپرچھاپہ کیوں ماراگیا؟ 19جون1992ء سے اب تک نائن زیروپر سوسے زائدچھاپے مارے گئے ہیں۔ انہوں نے ارباب اختیارسے سوال کیاکہ کیاہم مسلمان نہیں ہیں؟ آخرہمارے ساتھ ایساسلوک کیوں کیاجارہاہے؟
Read More
Posted on:
11 Mar 2015
جناب الطا ف حسین کی رہائشگاہ نائن زیرو اور ایم کیوایم کے مرکزی دفتر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران رینجرز کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے جواں سال رکن سید وقاص علی شاہ کی نما زجنازہ جمعرات کی سہ پہر 1:30بجے بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین کی رہائش گاہ نائن زیرو اور ایم کیوایم کے مرکزی دفترپر سندھ رینجرز کے غیر قانونی چھاپے کے دوران رینجرز کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے ایم کیو ایم شعبہ اطلاعات کے جواں سال رکن سید وقاص علی شاہ کی نماز جنازہ جمعرات کی سہ پہرڈیڑھ 1:30بجے بعد نما ز ظہرجناح گراؤنڈ عزیز آباد میں اداکی جائے گی
Read More
Posted on:
11 Mar 2015
سینیٹر رحمان ملک کا قائد ایم کیوایم الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ
پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے جناب الطاف حسین کی رہائش گاہ، ان کی ہمشیرہ محترمہ سائرہ اسلم کے گھر اورایم کیوایم کے مرکزی دفتر نائن زیرو کے مختلف شعبہ جات پر رینجرز کے چھاپوں، توڑپھوڑ اور خواتین سے توہین آمیز سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اس موقع پر جناب الطاف حسین نے سینیٹر رحمان ملک کو اپنی رہائش گاہ ، ایم کیوایم کے مرکزی دفتراور اپنی ہمشیرہ کے گھرپر رینجرز کی کارروائی اور ایم کیوایم کے جواں سال کارکن وقاص علی شاہ کی شہادت کے واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
English
Read More
Posted on:
11 Mar 2015
عزیزآباد میں رینجرز کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے جواں سال سرگرم کارکن وقاص علی شاہ شہید ہوگئے
رینجرز اہلکاروں کی بلاجواز فائرنگ سے ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے سرگرم کارکن وقاص علی شاہ شہید ہوگئے(انا للہ وانا الہ راجعون) تفصیلات کے مطابق 24 سالہ وقاص علی شاہ بدھ کی صبح ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی رہائش گاہ نائن زیرو اور ایم کیوایم کے مرکز خورشید بیگم میموریل سیکریٹریٹ پر رینجرز کے غیرقانونی چھاپوں اور گرفتاریوں کی اطلاع کے بعد ایم کیوایم کے دیگر کارکنان کے ہمراہ نائن زیرو عزیزآباد پہنچے تھے
Read More
Posted on:
11 Mar 2015
رینجرزکا نائن زیروکے قریب رہائش پذیر ایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین کی بڑی ہمشیرہ سائرہ بیگم کے گھرپر بھی چھاپہ،تلاشی کے نام پر توڑپھوڑ
رینجرزنے نائن زیروکے قریب رہائش پذیرمتحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین کی بڑی ہمشیرہ سائرہ بیگم کے گھرپر بھی چھاپہ مارا اورتلاشی کے نام پر توڑپھوڑ کی ۔ جناب الطاف حسین کے 9 بہن بھائی ہیں جن میں سائرہ بیگم سے بڑی ہیں اوربیوہ ہیں۔ ان کے شوہر محمداسلم ابراہانی کو1995ء میں گرفتارکرکے کئی روزتک تشددکانشانہ بنایاگیاتھااور چھ ماہ تک اڈیالہ جیل میں رکھ بھی تشدد کانشانہ بنایاگیا۔
Read More
Posted on:
11 Mar 2015
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی رہائش گاہ اور ایم کیوایم کے مرکز پر رینجرز کے چھاپے، توڑپھوڑ اور گرفتاریوں کے خلاف رابطہ کمیٹی کا آج ملک بھر میں پرامن یوم احتجاج کا اعلان
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی رہائش گاہ اور ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو پر رینجرز کے وحشیانہ چھاپے اور ایم کیوایم کے مرکزی رہنماؤں عامر خان، عبدالحسیب ، ڈاکٹر سلیم دانش، ارشد حسین، ڈاکٹرایوب شیخ اور رکن سندھ اسمبلی ریحان ظفرسمیت متعدد منتخب اراکین اور متعدد کارکنوں کی غیرقانونی وغیرآئینی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس عمل کے خلاف آج بروزبدھ کو ملک بھر میں بھرپورپرامن یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے ۔رینجرزنے نائن زیرو کے علاقے کامحاصرہ کرکے قائدتحریک الطاف حسین کی رہائش گاہ اورخورشیدبیگم سیکریٹریٹ پر قائم مختلف شعبہ جات میں چھاپوں اورتلاشی کے دوران نقاب پوش سر کاری اہلکاروں نے سامان کی توڑپھوڑ کی۔وہاں رکھے گئے کمپیوٹرز، ٹی وی اوردیگرسامان توڑپھوڑدیا۔فون اور کیمرے منقطع کرکے تباہ کردیے اورتنظیمی معاملات سے متعلق فائلیں اپنے قبضے میں لے لیں اور ان شعبوں میں موجود کارکنوں، ذمہ داروں اورمنتخب نمائندوں کوگرفتارکیا۔ رابطہ کمیٹی نے تاجر اور ٹرانسپورٹ برادری سے اپیل کی کہ
Read More
Posted on:
11 Mar 2015
کراچی کے مختلف یونٹوں کے 6کارکنان کو تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے سبب ایم کیوا یم کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیا گیا ہے،ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے یونٹ 162 ایلڈرز ونگ لیاقت آباد سیکٹر کے کارکن شیر محمد ،کورنگی سیکٹر یونٹ 79کے کارکن مہر عالم ،یونٹ90لانڈھی سیکٹر کے کارکن سلیم جہانگیر ولد محمد جہانگیر ،یونٹ33-Bاسکیم 33سیکٹر کے کارکن عون علی ولد عبد الغنی ،لائنز ایریا سیکٹر یونٹ196کے کارکن مہتاب احمد ولد عشرت احمد اور لائنز ایریا سیکٹر یونٹ53کے کارکن فیصل بھائی کو تنظیمی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی اور غیر تنظیمی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی بنا ء پر تنظیم کی بنیادی رکنیت سے خارج کر دیا ہے
Read More
Posted on:
10 Mar 2015
ایم کیوا یم کے ارکان اسمبلی مزمل قریشی اور سید فیصل سبزواری کی ابوالحسن اصفہانی روڈ پر صفائی و شجر کاری مہم میں شرکت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جنا ب الطاف حسین کی خصوصی ہد ایت پرشہر بھر میں جا ری صفا ئی مہم کے سلسلہ میں حق پر ست رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی نے ابوالحسن اصفہانی روڈ سے متصل علاقے میں صفائی مہم میں حصہ لیا اور شجرکاری کا آغاز کیا۔اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے سید فیصل علی سبزواری نے کہا کہ حق پرست ارکا ن اسمبلی ضلعی انتظامیہ او ربلدیاتی اداروں کے ساتھ مل کر شہر میں بلدیاتی اداروں کی عدم موجودگی کی کمی پوری کر رہے ہیں
Read More
Posted on:
10 Mar 2015
ایم کیوا یم کینیڈا کی جانب سے افضاء الطاف کی تیر ہویں سالگرہ کے سلسلے میں کینیڈین بلڈ سروس کے اشتراک سے ’’بلڈ ڈرائیو‘‘ کا آغاز
متحدہ قومی موومنٹ کینیڈا میں قائم انٹر نیشنل چیپٹر کی جانب سے جناب الطاف حسین کی صاحبزادی افضاء الطاف کی تیر ہویں سالگرہ کے سلسلے میں کینیڈین بلڈ سروس کے اشتراک سے کینیڈا کے مختلف حصوں میں ’’بلڈ ڈرائیو‘‘ کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔اس سلسلے کے آغاز میں کینیڈا کیلگری چیپٹر کی جانب سے بلڈ ڈرائیو شروع کی گئی
Read More
Posted on:
10 Mar 2015
قائد ایم کیوایم الطاف حسین کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف کے جراتمندانہ فیصلے کا خیرمقدم وزیراعظم نے رضاربانی کی حمایت کا اعلان کرکے ملک کی جمہوری روایات میں ایک بڑا انقلابی فیصلہ کیا ہے ،الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی جانب سے اپوزیشن کے نامز د امیدوار برائے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی حمایت کے فیصلے کو خوش آئند، حکیمانہ اورجرات مندانہ قراردیتے ہوئے اس فیصلے کا زبردست خیرمقدم کیا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلئے اپوزیشن کے نامزد کردہ امیدوار رضاربانی کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کرکے سیاسی پختگی اور ملک کی جمہوری روایات میں ایک بڑا انقلابی فیصلہ کیا ہے
Read More
Posted on:
10 Mar 2015
...
631
632
633
634
635
636
637
638
639
640
641
642
643
644
645
...
News
6391
to
6400
of
13191
Urdu News Archive
لندن میں قائد تحریک الطاف حسین کی کتاب ''مسئلہ بلوچستان …تاریخ کے آئین
...
23 Feb 2025
بلوچوں اور مہاجروں کو متحدہوکراپنے حقو ق کی جدوجہد کرنی چاہیے، خان آف
...
23 Feb 2025
فوج کوبلوچوں کی بات سننی ہوگی، تمام ناراض بلوچ لوگوں سے بات کرنے کے لئ
...
23 Feb 2025
میں ایم کیوایم کے سینئرپشتون رہنما اوراپنے دیرینہ ساتھی انورخان ترین
...
22 Feb 2025
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت I Support Altaf Hussainمہم ملک بھرمیں گھرگھر
...
19 Feb 2025
''خان آف قلات'' میرسلیمان داؤد جان احمد زئی بلوچستان کے بارے میں ایم
...
19 Feb 2025
مسئلہ بلوچستان کے بارے میں ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کی کتاب
...
18 Feb 2025
عوام وکارکنان سے اپیل الطاف حسین
...
15 Feb 2025
بانی و قائد الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیوایم کے وفد کا کراچی پریس کلب
...
15 Feb 2025
کراچی میں ٹریفک حادثات کے معاملے پر سوموٹولیاجائے، ایم کیوایم کے بانی
...
14 Feb 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us