Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم کینیڈا کی جانب سے افضاء الطاف کی تیر ہویں سالگرہ کے سلسلے میں کینیڈین بلڈ سروس کے اشتراک سے ’’بلڈ ڈرائیو‘‘ کا آغاز


ایم کیوا یم کینیڈا کی جانب سے افضاء الطاف کی تیر ہویں سالگرہ کے سلسلے میں کینیڈین بلڈ سروس کے اشتراک سے ’’بلڈ ڈرائیو‘‘ کا آغاز
 Posted on: 3/10/2015
ایم کیوا یم کینیڈا کی جانب سے افضاء الطاف کی تیر ہویں سالگرہ کے سلسلے میں کینیڈین بلڈ سروس کے اشتراک سے ’’بلڈ ڈرائیو‘‘ کا آغاز 
کیلگری چیپٹر کی جانب سے بلڈ ڈرائیو کا پہلا کیمپ قائم ، سینٹر ل آرگنائز ر ، ارکان اور کارکنان نے بڑھ چڑھ کر خون کے عطیات پیش کئے
جناب الطاف حسین کی تعلیمات کے مطابق کارکنان بلا امتیاز جغرافیہ، رنگ ، نسل ، مذہب انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں، آصف قاضی 
کینیڈا ۔۔۔10مارچ2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کینیڈا میں قائم انٹر نیشنل چیپٹر کی جانب سے جناب الطاف حسین کی صاحبزادی افضاء الطاف کی تیر ہویں سالگرہ کے سلسلے میں کینیڈین بلڈ سروس کے اشتراک سے کینیڈا کے مختلف حصوں میں ’’بلڈ ڈرائیو‘‘ کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔اس سلسلے کے آغاز میں کینیڈا کیلگری چیپٹر کی جانب سے بلڈ ڈرائیو شروع کی گئی جس میں ایم کیوا یم کینیڈا سے تعلق رکھنے والے ذمہ دارن اور کارکنان نے بڑھ چڑھ کے خون کے عطیات پیش کئے ۔اس موقع پر ایم کیوا یم کینیڈا کے جوائنٹ اآرگنائزر مسعود حسن ، آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین اور کینیڈا بلڈ سروسز کے کیمپ انچارج و دیگر انکے ہمراہ تھے ۔بلڈ ڈرائیو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف قاضی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی تعلیمات کے مطابق ایم کیو ایم کے کارکنان بلا امتیاز جغرافیہ، رنگ ، نسل ، مذہب ، زبان و مسلک کے دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کینیڈا سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں افضاء الطاف کی سالگرہ کے سلسلے میں فلاحی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ اس موقع پر کینیڈا بلڈ سروسز کیمپ کے انچارج نے ایم کیو ایم کینیڈا کے رضا کاران ، کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور ایم کیو ایم کے ہمراہ فلاحی سرگرمیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر جناب الطاف حسین اور افضاء الطاف کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے انکی دراز�ئ عمر ، صحت و تندرستی ، تحریک کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی ۔

9/30/2024 2:24:23 PM