Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم کے ارکان اسمبلی مزمل قریشی اور سید فیصل سبزواری کی ابوالحسن اصفہانی روڈ پر صفائی و شجر کاری مہم میں شرکت


ایم کیوا یم کے ارکان اسمبلی مزمل قریشی اور سید فیصل سبزواری کی ابوالحسن اصفہانی روڈ پر صفائی و شجر کاری مہم میں شرکت
 Posted on: 3/10/2015
ایم کیوا یم کے ارکان اسمبلی مزمل قریشی اور سید فیصل سبزواری کی ابوالحسن اصفہانی روڈ پر صفائی و شجر کاری مہم میں شرکت
حق پرست قیادت ضلعی انتظامیہ او ربلدیاتی اداروں کے ساتھ مل کر شہر میں بلدیاتی اداروں کی کمی پوری کر رہے ہیں، سید فیصل سبزواری
ایم کیوا یم عوام کے بنیادی مسائل حل کرنا چاہتی ہے ، کوشش ہے کہ مسائل کو حکومتی سطح پر اُٹھا کر عوام کو ریلیف فراہم کریں
اسکیم 33کے علاقہ حکومتی توجہ کا منتظر ہے اور یہاں صفائی کے فقدان کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل بھی موجود ہیں ، مزمل قریشی
حق پرست اراکین نے موقع پر موجود عوام کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی
کراچی۔۔۔ 10مارچ2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جنا ب الطاف حسین کی خصوصی ہد ایت پرشہر بھر میں جا ری صفا ئی مہم کے سلسلہ میں حق پر ست رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی نے ابوالحسن اصفہانی روڈ سے متصل علاقے میں صفائی مہم میں حصہ لیا اور شجرکاری کا آغاز کیا۔اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے سید فیصل علی سبزواری نے کہا کہ حق پرست ارکا ن اسمبلی ضلعی انتظامیہ او ربلدیاتی اداروں کے ساتھ مل کر شہر میں بلدیاتی اداروں کی عدم موجودگی کی کمی پوری کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوا یم عوام کے بنیادی مسائل حل کرنا چاہتی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ہم عوام کے بنیادی مسائل کو حکومتی سطح پر اُٹھا کر عوام کو ریلیف فراہم کریں۔ مزمل قریشی نے کہا کہ اسکیم 33کے علاقہ حکومتی توجہ کا منتظر ہے اور یہاں صفائی کے فقدان کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل بھی موجود ہیں لیکن حق پرست نمائندے علاقے کی عوام کے ساتھ مسائل حل کریں گے اور علاقے کو ہرا بھر ہ بنائیں گے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ، میونسپل کمشنر اور دیگر افراد بھی بھی انکے ہمراہ تھے۔اس موقع پر حق پرست ارکان اسمبلی نے وہا ں موجود عوام کے مسائل بھی سنے اور انہیں حل کرنے کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔


9/30/2024 2:27:28 PM