Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد ایم کیوایم الطاف حسین کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف کے جراتمندانہ فیصلے کا خیرمقدم وزیراعظم نے رضاربانی کی حمایت کا اعلان کرکے ملک کی جمہوری روایات میں ایک بڑا انقلابی فیصلہ کیا ہے ،الطاف حسین


قائد ایم کیوایم الطاف حسین کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف کے جراتمندانہ فیصلے کا خیرمقدم وزیراعظم نے رضاربانی کی حمایت کا اعلان کرکے ملک کی جمہوری روایات میں ایک بڑا انقلابی فیصلہ کیا ہے ،الطاف حسین
 Posted on: 3/10/2015
قائد ایم کیوایم الطاف حسین کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف کے جراتمندانہ فیصلے کا خیرمقدم وزیراعظم نے رضاربانی کی حمایت کا اعلان کرکے ملک کی جمہوری روایات میں ایک بڑا انقلابی فیصلہ کیا ہے ،الطاف حسین
اس جراتمندانہ فیصلے سے نہ صرف ملک میں جمہوریت مستحکم اور پائیدار ہوگی بلکہ حکومت اور اپوزیشن کےدرمیان تناؤ کے بجائے افہام وتفہیم اور ایک دوسرے کیلئے فراخدلی کا کلچر بھی جنم لے گا، الطاف حسین
یہ عمل ملک میں جمہوریت ، بھائی چارے ، کشادہ دلی ، افہام وتفہیم ، پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور اتحاد ویکجہتی میں بہت معاون ومددگار ثابت ہوگا، الطاف حسین
لندن۔۔۔10، مارچ2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی جانب سے اپوزیشن کے نامز د امیدوار برائے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی حمایت کے فیصلے کو خوش آئند، حکیمانہ اورجرات مندانہ قراردیتے ہوئے اس فیصلے کا زبردست خیرمقدم کیا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلئے اپوزیشن کے نامزد کردہ امیدوار رضاربانی کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کرکے سیاسی پختگی اور ملک کی جمہوری روایات میں ایک بڑا انقلابی فیصلہ کیا ہے ، ان کے اس جراتمندانہ فیصلے سے نہ صرف ملک میں جمہوریت مستحکم اور پائیدار ہوگی بلکہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تناؤ کے بجائے افہام وتفہیم اور ایک دوسرے کیلئے فراخدلی کا کلچر بھی جنم لے گا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جس طرح وزیراعظم نواز شریف نے چیئرمین سینیٹ کیلئے اپوزیشن کے نامزد امیدوار رضا ربانی کی حمایت کرکے فراخدلی اور خیرسگالی کا مظاہرہ کیا ہے یہ عمل ملک میں جمہوریت ، بھائی چارے ، کشادہ دلی ، افہام وتفہیم ، پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور اتحاد ویکجہتی میں بہت معاون ومددگار ثابت ہوگا۔ جناب الطاف حسین نے فراخدلانہ فیصلے پر وزیراعظم نوازشریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے میاں نوازشریف ، ان کے اہل خانہ ، دوست احباب اور مسلم لیگ (ن) کے تمام رہنماؤں اور کارکنوں کو مبارکباداورخراج تحسین پیش کیا ۔


9/30/2024 2:27:55 PM