عزیزآباد میں رینجرز کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے جواں سال سرگرم کارکن وقاص علی شاہ شہید ہوگئے
وقاص علی بدھ کی صبح الطاف حسین کی رہائش گاہ نائن زیرو اور ایم کیوایم کے مرکز خورشید بیگم میموریل سیکریٹریٹ پر رینجرز کے غیرقانونی چھاپوں اور گرفتاریوں کی اطلاع کے بعد دیگر کارکنان کے ہمراہ نائن زیرو عزیزآباد پہنچے تھے
رینجرز کے اہلکاروں نے نائن زیرو پر جمع ہونے والے کارکنان پر بلاجواز فائرنگ کردی، متعدد کارکنان شدید زخمی
وقاص علی شاہ ایک شعلہ بیاں مقرر تھے او ر گزشتہ کئی برسوں سے ایم کیوایم اور اے پی ایم ایس او کے پروگراموں میں نظامت کے فرائض انجام دے رہے تھے
وقاص علی شاہ کی شہادت سے ایم کیوایم کے کارکنان وہمدردوں میں شدید غم وصدمہ
کراچی۔۔۔11،مارچ2015ء
رینجرز اہلکاروں کی بلاجواز فائرنگ سے ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے سرگرم کارکن وقاص علی شاہ شہید ہوگئے(انا للہ وانا الہ راجعون) تفصیلات کے مطابق 24 سالہ وقاص علی شاہ بدھ کی صبح ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی رہائش گاہ نائن زیرو اور ایم کیوایم کے مرکز خورشید بیگم میموریل سیکریٹریٹ پر رینجرز کے غیرقانونی چھاپوں اور گرفتاریوں کی اطلاع کے بعد ایم کیوایم کے دیگر کارکنان کے ہمراہ نائن زیرو عزیزآباد پہنچے تھے جہاں رینجرز کے اہلکاروں نے جمع ہونے والے کارکنان بالخصوص خواتین سے بدسلوکی کی اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا بعدازاں نائن زیرو سے جاتے ہوئے رینجرز کے اہلکاروں نے وہاں موجود ایم کیوایم کے کارکنان پر بلاجواز فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وقاص علی شاہ سر پر گولی لگنے کے باعث موقع پرہی شہید ہوگئے جبکہ رینجرز کی فائرنگ سے متعدد کارکنان شدید زخمی ہوگئے جنہیں مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ 24 سالہ وقاص علی شاہ ایک شعلہ بیاں مقرر تھے او ر گزشتہ کئی برسوں سے ایم کیوایم اور اے پی ایم ایس او کے پروگراموں میں نظامت کے فرائض انجام دے رہے تھے ۔وقاص علی شاہ کی شہادت کے واقعہ سے ایم کیوایم کے کارکنان وہمدردوں میں شدید غم وصدمہ پایاجاتا ہے۔