Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
حیدرآباد کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں ایم کیو ایم کے 2 نمائندوں کی بلامقابلہ کامیابی حق پرست عوام کا قائد تحریک جناب الطاف حسین پر اعتماد کا مظہر ہے ،معیز عباس۔
حیدرآباد کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن 2015 کے انتخابی مہم کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے اراکین زونل کمیٹی سیدعزیز ،سید طیب حسین ،فاروق خان ،تسلیم راؤ،جاوید سعید ،اور حق پرست امیدواران معیز عباس ،اقبال میمن اور ریاض حسین نے وارڈ نمبر04,05 اور 07 کے مختلف علاقوں میں عوام سے رابطے کیئے اور مختلف کارنر میٹنگز سے حق پرست امیدوار برائے وارڈ نمبر04 معیز عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں ایم کیو ایم کے 2 نمائندوں کی بلامقابلہ کامیابی حق پرست عوام کا قائد تحریک جناب الطاف حسین پر اعتماد کا مظہر ہے
Read More    Posted on: 22 Apr 2015
ایم کیو ایم کے مشن و مقصد سے خائف باطل قوتیں ایم کیو ایم پر الزام تراشی اور منفی پروپیگنڈے میں مصروف ہیں تمام منفی پروپیگنڈے اور ریاستی جبر کے باوجود فتح ایم کیو ایم کا مقدر بنی گی،نوید شمسی زونل انچارج
حیدرآباد میں کنٹونمنٹ بورڈکے الیکشن 2015 میں کینٹ وارڈ2 کے حق پر ست امیدوار سلیم قریشی انتخابی مہم کے حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی فہم راحیل ،صابر بھٹی اور حق پرست امیدوار برائے وارڈ نمبر02 سلیم قریشی نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے عہدیداران اختر ھیکڑ و ،علی نواز لاکھو،غلام شبیر میمن، عاشق عالمانی ،نعمت علی جوکھیو،محمد علی لاکھو،یوسف چنہ ،محبوب علی ھیکڑو،آصف بھٹی ،بشیر جمالی ،فاروق ھیکڑواور شبیر تالپورسے ملاقات کی
Read More    Posted on: 22 Apr 2015
ایم کیو ایم کی سینیٹر نسرین جلیل کا حلقہ این اے 246کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے اہم مطالبہ
متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والی سینیٹر نسرین جلیل نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ 246میں 23اپریل کو ہونیوالے ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے غیر ملکی مبصرین کو دعوت دے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اس سے قبل بھی این اے 246کے ضمنی انتخاب میں الیکشن کے عمل کو شفاف اورغیر جانبدار بنانے کیلئے غیر ملکی مبصرین کو مانیٹرنگ کی دعوت دینے کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔
Read More    Posted on: 22 Apr 2015
گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد کا ایم کیوایم سے کوئی تحریکی و تنظیمی تعلق ہے نہ کوئی واسطہ ہے۔الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد کا ایم کیوایم سے کوئی تحریکی و تنظیمی تعلق ہے نہ کوئی واسطہ ہے ، وہ وفاقی حکومت کے نمائندے تھے اورآج بھی ہیں ۔انہوں نے یہ بات آج بروزبدھ علی الصبح ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگوکرتے کہی۔ انہوں نے کہاکہ آپ نے سنا ہوگا کہ آج
Read More    Posted on: 22 Apr 2015
خداراکراچی کے ساتھ مقبوضہ علا قوں جیساسلوک نہ کیاجائے۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کراچی اور شہری سندھ کے عوام امن پسند اورجمہوریت پسندہیں، وہ مذہبی انتہاپسندنہیں بلکہ لبرل ہیں۔ کراچی کے عوام کوطاقت کے زورپر جتنابھی خوفزدہ کرنے اوردبانے کی کوشش کی جائے گی وہ اتناہی ابھریں گے ، ہمیں ختم کرنے کی جتنی کوشش کی جائے گی ہم اتناہی طاقتورہوتے جائیں گے۔ ہمارا ارباب اختیارکویہی کہناہے کہ کراچی پاکستان کادل اوراس کی اقتصادی شہ رگ ہے، خداراکراچی کے ساتھ مقبوضہ علا قوں جیساسلوک نہ کیاجائے ۔ 
تصاویر
English Viewers

Read More    Posted on: 21 Apr 2015
کراچی میں مقامی پولیس کانظام لایاجائے، تھانیداروں کی تعیناتی میں مقامی شہری کو فوقیت دی جائے ۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں فوری طورپر ماس ٹرانزٹ سسٹم کیلئے فنڈز مختص کیے جائیں اورکراچی سمیت ملک بھرکے شہروں کوان کاجائزحق نمائندگی اورآبادی کے تناسب سے وسائل فراہم کرنے کیلئے فوری طورپرمردم شماری کرائی جائے ۔ انہوں نے یہ مطالبہ منگل کی شب جناح گراؤنڈ میں منعقدہ ایک بڑے اجتماع سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تصاویر
Read More    Posted on: 21 Apr 2015
ایم کیوایم کے امیدوار کنور نوید جمیل نے عمران اسماعیل کو نازیبا و بیہود ہ الفاظ کے استعمال اور حیدرآباد کے سٹی ناظم کی حیثیت سے کرپشن میں ملوث ہونے کے جھوٹے الزامات لگانے پر 50کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا
متحدہ قومی موومنٹ کے این اے 246کی نشست پر نامزد امیدوار کنور نوید جمیل نے اپنے وکیل کی معرفت تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل کو پچاس کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے ۔
Read More    Posted on: 21 Apr 2015
پاسبان جعفریہ اور شیعہ قومی محاذ نے این اے 246کی نشست پر ہونیوالے ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کے نامزد امیدوار کنور نوید جمیل کی حمایت کا اعلان کردیا
پاسبان جعفریہ اور شیعہ قومی محاذ نے این اے 246کی نشست پر 23اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار کنو رنوید جمیل ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ۔ یہ اعلان پاسبان جعفریہ اور شیعہ قومی محاذ کے رہنماؤں علامہ حسن اسدی ، محمد رضا جعفری ، سجاد حسین ، توقیر رضوی ، علی حسن ، مسلم رضا ، حسنین رضا ، رحیم شاہ ، احمد اور دیگر نے منگل کی شب خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر فاروق ستار اور عارف خان ایڈووکیٹ سے ملاقات کے دوران کیا 
Read More    Posted on: 21 Apr 2015
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب کی وفد کے ہمراہ شیعہ آئمہ مساجد امامیہ پاکستان کے سربراہ عون محمد نقوی سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب نے کہا ہے کہ جناب الطا ف حسین نے ہمیشہ اپنے عوامی نمائندگان کو عوام کی بلا امتیاز خدمت کا درس دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقو ں میں بسنے والے عوام گزشتہ30سالوں سے ایم کیو ایم کو انتخابات میں منتخب کرتے آ رہے ہیں ۔
Read More    Posted on: 21 Apr 2015
جماعت اسلا می کراچی جس قدر بھی اقتدار میں رہی تواس جما عت نے مذہبی منافرت مذہبی انتہاء پسندی کو فروغ دیا
متحدہ قو می موومنٹ کے نا مز د امیدواربرائے قومی اسمبلی حلقہ246 کنو رنوید جمیل کے ہمراہ خورشید بیگم سیکر یٹر یٹ میں ایک مشترکہ پر یس کا نفرنس کرتے ہوئے مفتی شمیم دیگر علما ء کرام ،مشا ئخ عظا م مفتیان کرام اور دیگرتنظیموں کے ذمہ داران نے تما م ملت اسلامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنا ب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی اس شہر اور ملک میں خد مات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ہم کو ئی سیا سی کارکن نہیں ہوں

Read More    Posted on: 21 Apr 2015

Urdu News Archive