Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب کی وفد کے ہمراہ شیعہ آئمہ مساجد امامیہ پاکستان کے سربراہ عون محمد نقوی سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات


ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب کی وفد کے ہمراہ شیعہ آئمہ مساجد امامیہ پاکستان کے سربراہ عون محمد نقوی سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات
 Posted on: 4/21/2015
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب کی وفد کے ہمراہ شیعہ آئمہ مساجد امامیہ پاکستان کے سربراہ عون محمد نقوی سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات 
شیعہ آئمہ مساجد امامیہ پاکستان کا ضمنی انتخابات حلقہ این اے 246میں حق پرست نامزد امیدوارکنور نوید جمیل کی بھر پور حمایت کا اعلان 
جناب الطا ف حسین نے ہمیشہ اپنے عوامی نمائندگان کو عوام کی بلا امتیاز خدمت کا درس دیا ہے ، عبد الحسیب
شیعہ آئمہ مساجد امامیہ حلقہ میں موجود اپنی مساجد میں حق پرست امیدوار کی حمایت کیلئے عوام سے اپیل کریں گے ، عون محمد نقوی
جناب الطاف حسین واحد سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے ہمیشہ شیعہ برادری کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے، عون محمد نقوی
ایم کیو ایم کے وفد اور شیعہ آئمہ مساجد امامیہ کے سربراہ عون محمد نقوی و دیگر ذمہ داران میں تبادلہ خیال
کراچی۔۔۔21اپریل2015ء
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب نے کہا ہے کہ جناب الطا ف حسین نے ہمیشہ اپنے عوامی نمائندگان کو عوام کی بلا امتیاز خدمت کا درس دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقو ں میں بسنے والے عوام گزشتہ30سالوں سے ایم کیو ایم کو انتخابات میں منتخب کرتے آ رہے ہیں ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے وفدکے ہمراہ شیعہ آئمہ مساجد امامیہ کے سربراہ علامہ عون محمد نقوی سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پرایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن شاکر علی ،علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد و اراکین ایم کیوا یم کے وفد میں شامل تھے۔ملاقات کے موقع پر علامہ عون محمد نقوی اور شیعہ آئمہ مساجد امامیہ پاکستان کے دیگر عہدیداران علامہ اکرام ترمذی ، مولانامحمد حسن شریفی، مولانا آغا ظو حسین ، مولانا رجب علی ، مولانا خلیل احمد کمیلی ، مولانا ناصر شگری، مولانا راہب علی، مولانا غلام محمد سرباز ، مولانا مرزا طاہر علی و دیگر نے حلقہ این اے 246میں ایم کیو ایم کے نامزد کردہ حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شیعہ آئمہ مساجد مامیہ حلقہ میں موجود اپنی مساجد میں حق پرست امیدوار کی حمایت کیلئے عوام سے اپیل کریں گے کیونکہ جناب الطاف حسین واحد سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے ہمیشہ شیعہ برادری کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے ۔دریں اثناء ایم کیو ایم کے وفد کے ارکان نے علامہ عون محمد نقوی اور انکے رفقاء کار کا حمایت پر جناب الطاف حسین کی جانب سے شکریہ ادا کیا ۔

12/21/2024 10:10:45 AM