Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاسبان جعفریہ اور شیعہ قومی محاذ نے این اے 246کی نشست پر ہونیوالے ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کے نامزد امیدوار کنور نوید جمیل کی حمایت کا اعلان کردیا


پاسبان جعفریہ اور شیعہ قومی محاذ نے این اے 246کی نشست پر ہونیوالے ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کے نامزد امیدوار کنور نوید جمیل کی حمایت کا اعلان کردیا
 Posted on: 4/21/2015
پاسبان جعفریہ اور شیعہ قومی محاذ نے این اے 246کی نشست پر ہونیوالے ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کے نامزد امیدوار کنور نوید جمیل کی حمایت کا اعلان کردیا 
جناب الطاف حسین کے نامزد کردہ امیدوار کی حمایت کرنا تمام مسالک کے مکاتب فکر کے اتحاد و یکجہتی کی علامت ہے، پاسبان جعفریہ اور شیعہ قومی محاذ کے رہنماؤں کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگو 
پاسبان جعفریہ اور شیعہ قومی محاذ کے رہنماؤں علامہ حسن اسدی ، محمد رضا جعفری ، سجاد حسین ، توقیر رضوی ، علی حسن اور دیگر کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر فارو ق ستار اور عارف خان ایڈووکیٹ سے ملاقات 
تحریک اہلحدیث پاکستان کے چیئرمین عبد اللہ غازی کی جانب سے بھی این اے 246کی نشست پر نامزد ایم کیوایم کے امیدوار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان 
کراچی ۔۔۔21، اپریل 2015ء 
پاسبان جعفریہ اور شیعہ قومی محاذ نے این اے 246کی نشست پر 23اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار کنو رنوید جمیل ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ۔ یہ اعلان پاسبان جعفریہ اور شیعہ قومی محاذ کے رہنماؤں علامہ حسن اسدی ، محمد رضا جعفری ، سجاد حسین ، توقیر رضوی ، علی حسن ، مسلم رضا ، حسنین رضا ، رحیم شاہ ، احمد اور دیگر نے منگل کی شب خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر فاروق ستار اور عارف خان ایڈووکیٹ سے ملاقات کے دوران کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد اور متحدہ لائرز فورم کے احمد ضمیر ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں پاسبان جعفریہ اور شیعہ قومی محاذ کے رہنماؤں نے رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جناب الطاف حسین نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے جو عملی کردار ادا کیا ہے وہ تمام مسلم امہ کے تمام مسالک کے اتحاد کا سبب ہے اور جناب الطاف حسین کے نامزد کردہ امیدوار کی حمایت کرنا تمام مسالک کے مکاتب فکر کے اتحاد و یکجہتی کی علامت ہے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار اور عارف خان نے پاسبان جعفریہ اور شیعہ قومی محاذ کے رہنماؤں کی جانب سے این اے 246کی نشست پر نامزد ایم کیوایم کے امیدوار کنو رنوید جمیل کی حمایت کے اعلان پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا ۔
دریں اثناء تحریک اہلحدیث پاکستان کے چیئرمین عبد اللہ غازی نے بھی این اے 246کی نشست پر نامزد ایم کیوایم کے امیدوار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ یہ اعلان انہوں نے علمائے کرام کے ایک وفد کے ہمراہ جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ہونے والے پروگرام میں اسٹیج پر آکر کیا ۔ عبدا للہ غازی نے حلقہ این اے 246کے عوام سے اپیل کی کہ وہ 23، اپریل کے دن حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ کو زیادہ سے زیادہ ووٹ دیکر کامیاب کرائیں اور پتنگ کے نشان پر مہر ثبت کریں ۔ 

1/20/2025 2:31:26 PM