ایم کیو ایم کی سینیٹر نسرین جلیل کا حلقہ این اے 246کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے اہم مطالبہ
قومی اسمبلی کی نشست246میں 23اپریل کو ہونیوالے ضمنی انتخاب کی مانیٹرنگ کیلئے غیر ملکی مبصرین کودعوت دی جائے، سینیٹر نسرین جلیل
ایم کیو ایم اس سے قبل بھی حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخابات کی شفافیت اور غیر جانبداری کوبرقرار رکھنے کیلئے غیر ملکی مبصرین کودعوت دینے کا مطالبہ کر تی رہی ہے
غیر ملکی مبصرین نے ضمنی انتخاب کی مانیٹرنگ کیلئے اپنی خدمات پیش کرنے کی رضا مندی ظاہر کی ہے، سینیٹر نسرین جلیل
کراچی۔ ۔۔۔22اپریل 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والی سینیٹر نسرین جلیل نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ 246میں 23اپریل کو ہونیوالے ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے غیر ملکی مبصرین کو دعوت دے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اس سے قبل بھی این اے 246کے ضمنی انتخاب میں الیکشن کے عمل کو شفاف اورغیر جانبدار بنانے کیلئے غیر ملکی مبصرین کو مانیٹرنگ کی دعوت دینے کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوا یم رہنماؤں کا غیر ملکی مبصرین سے رابطہ بھی ہوا ہے جس میں انہوں نے ضمنی انتخاب کی مانیٹرنگ کیلئے اپنی خدمات پیش کرنے کی رضا مندی ظاہر کی ہے لہٰذا اس ضمن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنا کردار اداکرتے ہوئے FAFENکے ملکی مبصرین کے ہمراہ غیر ملکی مبصرین کو بھی حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخاب کی نگرانی کی دعوت دے۔