Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک کے مختلف طبقہ ہائے فکر کی حق پرست رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کی مذمت اوران کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعائیں


پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک کے مختلف طبقہ ہائے فکر کی حق پرست رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کی مذمت اوران کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعائیں
 Posted on: 8/19/2015
پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک کے مختلف طبقہ ہائے فکر کی حق پرست رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کی مذمت اوران کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعائیں
رشید گوڈیل جیسی نفیس ، اعتدا ل پسند اور نڈر شخصیت پر دہشت گردوں کا قاتلانہ حملہ بزدلانہ کارروائی ہے
قاتلانہ حملہ ہر پرامن اوردرد مند دل رکھنے والے شخص کیلئے صدمہ کا باعث ہے
پاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے سے جو رنج و غم اور غصے کی لہر پائی جارہی ہے وہ انتہائی تشویش ناک ہے
ہم رشید گوڈیل کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں اور عوام سے بھی صحت یابی کی اپیل کرتے ہیں
ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو اور انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کے بعد پیغامات کا تانتا
کراچی ۔۔۔19، اگست2015ء
پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک سے تعلق رکھنے والے مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد نے حق پرست رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کیں ۔ رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو اور انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ٹیلی فون ، فیکس اور امیل پر پیغامات کا تانتا بندھ گیا جس میں لوگوں نے رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کو ایم کیوایم اور حکومت کے درمیان استعفوں کے معاملے پر ہونے والے مذاکرات میں تعطل پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش قرار دیا ۔پیغامات بھیجنے والوں میں سیاسی ، مذہبی اور سماجی رہنما ، علمائے کرام ، وکلاء ، اساتذہ ، طلباء ، صنعتکار اور مختلف برادریوں اور قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بہت بڑی تعداد شامل ہے ۔ اپنے پیغامات میں ان کا کہنا تھا کہ رشید گوڈیل جیسی نفیس ، اعتدا ل پسند اور نڈر شخصیت پر دہشت گردوں کا قاتلانہ حملہ بزدلانہ کارروائی ہے اور اس قاتلانہ حملے سے ثابت ہوچکا ہے کہ شہر کراچی میں امن و امان کے قیام کے دعوے جھوٹے ہیں اور شہر میں جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کو نہ صرف سرکاری سرپرستی حاصل ہے بلکہ کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد بھی کھلے عام اپنی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور ان کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے اور حکومت بے بسی کی تصور بنے دکھائی دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ ہر پرامن اوردرد مند دل رکھنے والے شخص کیلئے صدمہ کا باعث ہے ، رشید گوڈیل پارلیمنٹ میں حق اور سچ کی آواز بلند کرتے رہے اور ان پر قاتلانہ حملے میں ملوث دہشت گردامن اور ملک و قوم کے کھلے دشمن ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے سے جو رنج و غم اور غصے کی لہر پائی جارہی ہے وہ انتہائی تشویش ناک ہے ، اگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومت نے ایم کیوایم کے خلاف ناانصافیوں اور زیادتیوں اور قتل و غارتگری کا نوٹس نہیں لیا اور اس کے سدباب کیلئے کوئی حتمی حل نہیں نکالا اور ایم کیوایم کے تحفظات پر توجہ نہیں دی تو اس کے نتائج ملک کے مفاد میں ہرگز ہرگز نہیں نکل سکتے اور اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عائد ہوگی جو امن و امان کی ذمہ داری کے سب سے بڑے دعویدار ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ عجیب طرفہ تماشہ لگا رکھا ہے کہ ایک جانب ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں کوشہر میں قتل کیاجارہا ہے، کارکنان کو ٹارگٹ کلنگ میں مارا جارہا ہے ، گرفتاریوں کے بعد کارکنان کا ماوراے عدالت قتل کیاجارہا ہے اور انہیں لاپتا کرنے کے غیر انسانی اورغیر قانونی حربے استعمال کئے جارہے ہیں اور دوسری جانب جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گردوں کو فرار کراکر شہر میں امن وامان کے قیام کے جھوٹے دعوے کئے جارہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ رشید گوڈیل کی صحت یابی کیلئے ہم اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں اور عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی رشید گوڈیل کی صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں ۔ 

10/1/2024 6:22:27 AM