Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم آسٹریلیا کے زیراہتمام کراچی میں جاری بیگناہ مہاجروں کی نسل کشی، ایم کیوایم کے کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں پر یونائیٹڈ نیشن کے دفتر اور آسٹریلوی پارلیمنٹ کے باہراحتجاجی مظاہرہ

ایم کیوایم آسٹریلیا کے زیراہتمام کراچی میں جاری بیگناہ مہاجروں کی نسل کشی، ایم کیوایم کے کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں پر یونائیٹڈ نیشن کے دفتر اور آسٹریلوی پارلیمنٹ کے باہراحتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 8/19/2015
ایم کیوایم آسٹریلیا کے زیراہتمام کراچی میں جاری بیگناہ مہاجروں کی نسل کشی، ایم کیوایم کے کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں پر یونائیٹڈ نیشن کے دفتر اور آسٹریلوی پارلیمنٹ کے باہراحتجاجی مظاہرہ
آسٹریلیا:۔۔۔19، اگست2015ء
ایم کیوایم آسٹریلیاکے زیراہتمام کراچی میں جاری ٹارگٹ آپریشن کے دوران سرکاری اہلکاروں کی بیگناہ مہاجروں کی نسل کشی ،ایم کیوایم کے کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں اور گرفتار کارکنان پر انسانیت سوز تشدد اور سرکاری سرپرستی میں کراچی کے علاقوں لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل کالونی میں حقیقی دہشت گردوں کے قبضے کے خلاف دارالخلافہ کینبرا میں یونائیٹڈ نیشن کے مرکزی دفتر اور وفاقی آسٹریلوی پارلیمنٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا گیا۔ جس میں آسٹریلیا کے تمام یونٹس سڈنی،میلبورن، برسبین، پرتھ، کونز لینڈ کے کارکنان اورآسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں نے بہت بڑی تعدادمیں تعدادمیں شرکت کی۔احتجاجی مظاہرے اوردھرنے کے شرکاء میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے ہاتھوں میں احتجاجی بینرز،پلے کارڈز اورپوسٹرزآویزاں کیے ہوئے تھے جس پر مہاجروں کے خلاف امیتازی سلوک اور ناجائز آپریشن کے خلاف نعرے درج تھے۔احتجاج کے اختتام پرایم کیوایم آسٹریلیاکے آرگنائزر افروز شاہین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مہاجر قوم پرظلم کرنے والے چاہے جتنا مرضی ظلم کرلیں مگر لوگوں کے دلوں سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی محبت کوختم نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں نوگوایریازبننے جارہے ہیں1992ء کی تاریخ دوبارہ دورائی جارہی ہے لیکن یہ سازشیں کرنے والے ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر ذلیل و رسوا ہونگے۔ احتجاج کے اختتام پر یونائیٹڈ نیشن اور آسٹریلیا پارلیمنٹ میں یاداشت بھی جمع کروائی گئیں۔

10/1/2024 6:25:37 AM