Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اورنگی ٹاؤن سیکٹرکے کارکن عبد الرحیم اور کارکن اکرام خان شہید کے بھائی نعمان خان کے بہیمانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کیاجائے


اورنگی ٹاؤن سیکٹرکے کارکن عبد الرحیم اور کارکن اکرام خان شہید کے بھائی نعمان خان کے بہیمانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کیاجائے
 Posted on: 8/19/2015
اورنگی ٹاؤن سیکٹرکے کارکن عبد الرحیم اور کارکن اکرام خان شہید کے بھائی نعمان خان کے بہیمانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کیاجائے
ایم کیوایم کے منتخب عوامی نمائندوں پر قاتلانہ حملے ، کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ ، لاپتہ کرنے ، گرفتاریوں اور تشدد کانشانہ بنانے کا غیر قانونی عمل بند کرایاجائے ، رابطہ کمیٹی رکن محمد حسین
ایم کیوایم کے اراکین پارلیمنٹرین ایسے منتخب ایوانوں میں بیٹھنا ہرگز پسند نہیں کریں گے جہاں عام آدمی کی جان ومال اور زندگیوں کے تحفظ کیلئے کسی سیاسی جماعت کی جانب سے نہ تو آواز بلند کی جائے اور نہ ہی ساتھ دیا جائے ،محمد حسین
گذشتہ روز رینجرز نے سیسی سکھر کے دفتر پر چھاپہ مارکاروائی کرکے ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن قطب الدین کو گرفتار کرلیا، رابطہ کمیٹی
پنجاب سے ایک شادی کی تقریب میں شرکت کرکے واپس کراچی پہنچنے والے ایم کیوایم لیاقت آباد سیکٹر یونٹ 158کے یونٹ انچارج محمد علی نقوی ، جوائنٹ انچارج اسد اللہ ، کارکنان وقار اور انیس کو گرفتار کرلیا جو اپنی گاڑی سمیت اب تک لاپتا ہیں ، محمد حسین
، ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندیا ں ہیں دوسری جانب سرکاری سرپرستی میں حقیقی دہشت گردوں کو لانڈھی ، ملیر ، شاہ فیصل کالونی ، لائینز ایریا اور دیگر علاقوں میں مورچہ بند ی کرائی جارہی ہے ، کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کو پھر سرگرم کردیا گیا ہے، محمد حسین
کراچی آپریشن پر ایم کیوایم کی جانب سے شدید تحفظات اور ملک کے منتخب ایوانوں سے مستعفی ہونے کے باوجود بھی ایم کیوایم کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی میں کوئی کمی نہیں بلکہ مزید تیزی آئی ہے، محمد حسین
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی اور حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب
کراچی ۔۔۔19، اگست2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد حسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے جن وجوہات کی بناء پر ملک کے تین منتخب ایوانوں سے استعفے دیئے وہ اب بھی بدستور موجود ہیں جن میں حق پرست منتخب عوامی نمائندوں کو فائرنگ کرکے نشانہ بنانا ، کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ ، ماورائے عدالت قتل ، گرفتاریوں کے بعد انہیں لاپتا کردینا اور گرفتار شدگان کو تشدد کا نشانہ بنانا شامل ہے ۔انہوں نے ارباب اختیار و اقتدار سے مطالبہ کیا کہ حق پرست رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے ، اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 124کے کارکن عبد الرحیم شہید اور کارکن اکرام خان شہید کے بھائی نعمان خان کے بہیمانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے، ایم کیوایم کے کارکنان کی گھروں اور ان کے دفاتر سے گرفتاریوں کا غیرقانونی عمل بندکرایاجائے بصورت دیگر ایم کیوایم کو ملک کے منتخب ایوانوں میں واپس لانے کی تمام تر کوششیں دیرپا اور پائیدار ثابت نہیں ہوں گی اور ایم کیوایم کے اراکین پارلیمنٹرین ایسے منتخب ایوانوں میں بیٹھنا ہرگز پسند نہیں کریں گے جہاں عام آدمی کی جان ومال اور زندگیوں کے تحفظ کیلئے کسی سیاسی جماعت کی جانب سے نہ تو آواز بلند کی جائے اور نہ ہی ساتھ دیا جائے اور سیاسی مخالف اور انتقام کے تحت ایم کیوایم کو سب جرائم کی جڑ قرار دے کر اسے ختم کرنے کی پالیسی جاری رکھی جائے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کی شام خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین عارف خان ایڈووکیٹ ، عبد القادر خانزادہ ، شاہد پاشا ،اورنگی ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے حق پرست ارکان قومی اسمبلی اقبال قادری ، محبوب عالم اور رکن سندھ اسمبلی سیف الد ین خالد بھی موجود تھے ۔ محمد حسین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم اپنے کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ ، ماورئے عدالت قتل ، گرفتاریوں کے بعد سے لاپتہ کئے جانے اور حراست کے دوران ذمہ داران و کارکنان کو جو کسی بھی جرم میں ملوث ہوں یا ہوں انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کی تفصیلات سے وقتاً فوقتاً آگاہ کرتی رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ رینجرز اور پولیس نے کراچی ٹارگٹڈ آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کو معمول کا حصہ بنالیا ہے اور کراچی آپریشن پر ایم کیوایم کی جانب سے شدید تحفظات اور ملک کے منتخب ایوانوں سینیٹ ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی سندھ سے مستعفی ہونے کے باوجود بھی ایم کیوایم کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے اور گزشتہ دنوں حق پرست رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کے علاوہ ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 124کے سرکل انچارج عبد الرحیم اور اسی یونٹ کے شہید کارکن اکرام شہید کے بھائی نعمان خان کو فرقہ پرست کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے۔ اورنگی ٹاؤن اور قصبہ علی گڑھ میں گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران سینکڑوں کارکنان و عہدیداران اور ہمدردوں کو شہید کیاجاتا رہا ہے اور ہم نے بارہا پریس کانفرنسوں اور علاقوں میں نماز جنازہ میں شرکت کے موقع پر پریس بریفنگ کی اور اعلیٰ حکام سے مطالبات کئے لیکن کسی بھی سطح پر ہماری نہ پہلے سنوائی ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز رینجرز نے سیسی سکھر کے دفتر پر چھاپہ مارکاروائی کرکے ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن قطب الدین کو گرفتار کرلیا یہی نہیں بلکہ پولیس اہلکاروں نے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 118-Cکے کارکن فرحان علی ولد ذوالفقار ، یونٹ کمیٹی کے رکن محمد سرور ولد محمد انور ، قصبہ کالونی بلاک 4سے یونٹ کمیٹی کے رکن انیس احمد ولد عبد المجید ، جیکس تھانے کی حدود میں واقع کراچی پورٹ ٹرسٹ کے دفتر سے ایم کیوایم رنچھوڑ لائن سیکٹر کے کارکن وقاص قریشی ولد رئیس الدین ، کورنگی عوامی کالونی سے ایم کیوایم کی یونٹ کمیٹی کے رکن محمد نور عالم ولد مقصوعالم جبکہ پنجاب سے ایک شادی کی تقریب میں شرکت کرکے واپس کراچی پہنچنے والے ایم کیوایم لیاقت آباد سیکٹر یونٹ 158کے یونٹ انچارج محمد علی نقوی ، جوائنٹ انچارج اسد اللہ ، کارکنان وقار اور انیس کو گرفتار کرلیا جو اپنی گاڑی سمیت اب تک لاپتا ہیں او ر متعلقہ اداروں سے تمام تر معلومات کے باجود ان کا کہیں کچھ معلوم نہیں ہو پارہا ہے اور ان کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔انہوں نے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 124کے سرکل انچارج عبد الرحیم کے فرقہ پرست کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہیمانہ قتل کی واردا ت کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عبد الرحیم شہید گزشتہ روزآفس جارہے تھے کہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے اردو چوک کے مقام پر دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عبدالرحیم شدید زخمی ہوگئے اور وہ ہمت ، بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی موٹر سائیکل شدید زخمی ہونے کے باوجود خود چلاتے ہوئے اورنگی ٹاؤن نمبر 10میں واقع چھیپا ایمبولینس سینٹر تک پہنچے لیکن دہشت گردوں نے ان کا پیچھا نہیں چھوڑا اور انہیں تعاقب کرکے ایمبولینس میں بھی دوبارہ گولیاں برسا کر شہید کردیا اس واقعہ میں چھیپا ایمبولینس کا ڈرائیور بھی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا۔ انہوں نے کہاکہ ایک جانب ایم کیوایم پر جرئام پیشہ عناصر اور دہشت گردوں کے خاتمے کی آڑ میں ریاستی آپریشن مسلط کردیا گیا ہے ، ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندیا ں ہیں ، ایم کیوایم اپنے دفاتر نہیں کھول سکتی جبکہ دوسری جانب سرکاری سرپرستی میں حقیقی دہشت گردوں کو لانڈھی ، ملیر ، شاہ فیصل کالونی ، لائینز ایریا اور دیگر علاقوں میں مورچہ بند ی کرائی جارہی ہے۔ انہوں نے کاکہا کہ ایم کیوایم کے اراکین پارلیمنٹرین کے استعفے کی جو وجوہات ہیں ان میں کراچی آپریشن میں انصاف کے تقاضوں کو پورا نہ کرنا شامل تھا ، اس لئے ایم کیوایم کے 8سینیٹر ، 24، ایم این اے اور 15ایم پی ایز نے اپنے استعفے اجتماعی طور پر دیدیئے اور اس استعفوں کے ساتھ 19نکاتی میمورنڈم بھی جمع کرایا جس کی بنیاد پر ہم نے بطور احتجاجاً استعفے دیئے ، وہ نکات جو میمورنڈم میں پیش کئے گئے۔ انہوں نے ارباب ختیار و اقتدر سے مطالبہ کیا کہ حق پرست رکن قومی اسمبلی عبد الرشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے ، ایم کیوایم اورنگی سیکٹر کے سرکل انچارج عبد الرحیم شہید اوراسی یونٹ کے شہید کارکن اکرام خان کے بھائی نعمان خان کے بہیمانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے ، ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں اور دفاتر پر غیر قانونی گرفتاری کا عمل بند کرایاجائے بصورت دیگر ایم کیوایم کو استعفوں کے بعد ملک کے منتخب ایوانوں میں لانے کی کوششیں دیرپا اورپائیدار ثابت نہیں ہوں گی ، ایم کیوایم کے اراکین پارلیمنٹرین ایسے منتخب ایوانوں میں بیٹھنا پسند نہیں کریں گے جہاں عام آدمی کی زندگی کے تحفظ کیلئے نہ تو آواز بلند کی جائے اور نہ ہی ساتھ دیاجائے اورسیاسی مخالفت اور انتقام کے تحت ایم کیوایم کو سب جرائم کی جڑ قرار دے کر ختم کرنے کی پالیسی جاری رکھی جائے۔انہوں نے اقتدار بالا سے اپیل کی کہ وہ حقیقی دہشت گردوں کو سرکاری سرپرستی میں عوامی مرضی اور اعتماد کے برخلاف طاقت اور اسلحہ کے بل بوتے پر کراچی کے مختلف علاقوں میں قبضے کا نوٹس لیں ۔ انہوں نے حق پرست رکن قومی اسمبلی عبد الرشید گوڈیل کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور قوم سے اپیل کی کہ وہ بھی عبد الرشید گوڈیل کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعاؤں کا سلسلہ مسلسل جاری رکھیں۔ انہوں نے ایم کیوایم کے شہید کارکنان عبد الرحیم اور ہمدرد نعمان خان کے بلند درجات کیلئے دعا بھی کی ۔ محمد حسین نے وزیراعظم نواز شریف ، صدر پاکستان ممنون حسین ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ، گورنر سندھ عشرت العباد ، کور کمانڈ ر کراچی نوید مختار اور ڈی جی رینجرز بلال اکبر سے مطالبہ کیا کہ وہ اورنگی ٹاؤں میں شدت پسند اور مذہبی دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے عہدیداران و کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیں اور وہاں کے غریب و محنت کش عوام کو دہشت گرد عناصر سے تحفظ کیلئے فی الفور اقدامات بروئے کار لائیں اور ان کی بیخ کنی کیلئے کسی قسم کا اجتناب نہ برتیں ۔ 

10/1/2024 6:25:16 AM