Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دہشت گردوں کے حملے میں شدیدزخمی ہونے والے حق پرست رکن قومی اسمبلی عبدالرشیدگوڈیل کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے نائن زیرو عزیز آباد میں دعائیہ اجتماع کا انعقاد


دہشت گردوں کے حملے میں شدیدزخمی ہونے والے حق پرست رکن قومی اسمبلی عبدالرشیدگوڈیل کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے نائن زیرو عزیز آباد میں دعائیہ اجتماع کا انعقاد
 Posted on: 8/19/2015
دہشت گردوں کے حملے میں شدیدزخمی ہونے والے حق پرست رکن قومی اسمبلی عبدالرشیدگوڈیل کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے نائن زیرو عزیز آباد میں دعائیہ اجتماع کا انعقاد
رکن قومی اسمبلی عبد الرشید گوڈیل سے اظہار یکجہتی کیلئے شمعیں روشن
عبدالرشیدگوڈیل کے ڈرائیورعبدالمتین شہیدکوبھی زبر دست خراج عقیدت پیش کیا گیا اور بلند درجات کیلئے دعائیں
دعائیہ اجتماع میں ڈپٹی کنوینر زکہف الوریٰ ، سید شاہد پاشا ، ارکان رابطہ کمیٹی و دیگر کی شرکت
کراچی ۔۔۔۔19اگست 2015
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتما م گزشتہ روز بہادر آباد کے علاقے میں دہشت گردوں کے حملے میں شدیدزخمی ہونے والے حق پرست رکن قومی اسمبلی عبدالرشیدگوڈیل کی جلد و مکمل صحت یابی کے لئے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیروعزیز آباد میں دعائیہ اجتماع منعقد کیا گیا اور ان سے اظہار یکجہتی کیلئے شمعیں روشن کی گئیں ۔دعائیہ اجتماع میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ز کہف الوریٰ ،سید شاہد پاشا، ارکان رابطہ کمیٹی ، حق پرست اراکین اسمبلی اورشعبہ جات کے ذمہ داران شریک تھے۔رکن رابطہ کمیٹی عبد الحسیب نے دعا کرائی جس میں عبد الرشید گوڈیل کی مکمل صحتیابی اور واقعے میں شہید ہونے والے ڈرائیورعبدالمتین شہید کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کی گئیں اور ڈرائیورعبدالمتین شہیدکو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔دعائیہ اجتماع میں قائد تحریک الطاف حسین کی سلامتی اور لمبی عمر کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔







تصاویر

10/1/2024 6:26:55 AM