Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
بلدیاتی انتخابات2015ء ،ایم کیو ایم کا کورنگی ساڑھے تین میں بھر پو ر عوامی طاقت کا مظاہرہ کورنگی ساڑھے تین اور اطراف کی سڑکوں پر جشن کا سماں ، برقی قمقموں ، پرچموں اور پتنگوں کی بہار
متحد ہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام بلدیاتی انتخابات 2015 ء کے سلسلے میں کورنگی ساڑھے تین نمبر گراؤنڈ میں کارنرمیٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین عارف خان ایڈوکیٹ،عبد الحسیب، اقبال مقدم ، محترمہ زریں مجید،سینئر رہنما خالد مقبول صدیقی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین ،ایم کیوا یم لیبر ڈویژن کے انچارج اسد کاظمی ،اراکین ، تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران ،حق پرست اراکین اسمبلی ، سمیت کورنگی اور اطراف کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں ، طالب علموں ، بچے ، بچیوں ، خواتین ، بزرگوں سمیت ہزارو ں افرادنے شرکت کرکے ایم کیوا یم سے اپنی بھر پور حمایت کا اظہار کیا ۔ 
تصاویر کورنگی
Read More    Posted on: 28 Nov 2015
بلدیاتی انتخابات 2015ء کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ہفتے کے روزکراچی کے پانچ مقامات پرانتخابی جلسوں انعقاد کیا گیا
بلدیاتی انتخابات 2015ء کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ہفتے کے روزکراچی کے پانچ مقامات پرانتخابی جلسوں انعقاد کیا گیا
انتخابی جلسوں سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے بانچوں مقامات بیک وقت ٹیلی فونک خطاب
حیدری مارکیٹ نارتھ ناظم آباد،قطب بازارگراؤنڈگلشن اقبال، آفتاب گراؤنڈ اورنگی ٹاؤن،کورنگی،ملیر اور لکھ پتی چوک رنچھوڑلائن میں ہونیوالے انتخابی جلسوں میں مجموعی طور پر لاکھوں عوام کی شرکت 
عوام کی جانب سے جئے الطاف ،جئے متحدہ اورویلکم ویلکم ۔۔۔الطاف بھائی ویلکم کے فلک شگاف نعرے
Read More    Posted on: 28 Nov 2015
مصنوعی اور جھوٹی اکثریت کے بل بوتے پرلولااور لنگڑا 2013ء کابلدیاتی نظام پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی نے سندھ اسمبلی سے منظور کرایا ، ایم کیوایم مرکزی رہنما حیدر عباس رضوی
متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ 2013ء کا بلدیاتی انتخاب جس قانون کے تحت کرائے جارہے ہیں اس قانون کو سندھ اسمبلی سے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے ارکان نے منظور کرایا تھا ، ایم کیوایم نے اس نظام کی بھر پور مخالفت کی تھی مگر مصنوعی اور جھوٹی اکثریت کے بل بوتے پر اس لولے لنگڑے بلدیاتی نظام کو سندھ اسمبلی سے پاس کرایا گیا
تصاویر نارتھ ناظم آباد
Read More    Posted on: 28 Nov 2015
بیک وقت پانچ مقامات پر جلسوں کے انعقاد پرایم کیوایم کے ذمہ داروں اور کارکنوں کو الطاف حسین کاخراج تحسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے بیک وقت پانچ مقامات پر جلسوں کے انعقاد اور حق پرستانہ فکروفلسفہ کے فروغ کیلئے دن رات محنت ولگن سے کام کرنے پر ایم کیوایم کے تمام شعبہ جات کے ذمہ داروں ،کارکنوں اور ہمدردوں کو زبردست خراج تحسین اور شاباش پیش کی ہے۔ کراچی میں پانچ مختلف مقامات پر منعقدہ عوامی اجتماعات سے بیک وقت خطاب کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے بیک وقت پانچ شانداربڑے عوامی اجتماعات کے انعقاد پر ایم کیوایم کی
Read More    Posted on: 28 Nov 2015
روزنامہ دنیا نیوزکے رپورٹر صلاح الدین سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اور ایم کیو ایم شعبۂ اطلاعات کا اظہار تعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی اور ایم کیو ایم شعبۂ اطلاعات کی روزنامہ دنیا کے رپورٹر صلاح الدین کے والد محترم محمد اطہر رشید کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔ 
Read More    Posted on: 28 Nov 2015
عمران خان اپنی انتخابی مہم چلائیں، الطاف بھائی کی فکر نہ کریں۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے قائدتحریک الطاف حسین کے بارے میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ خان صاحب اپنی انتخابی مہم چلائیں، اپنا منشور پیش کریں، وہ الطاف بھائی کی فکر نہ کریں ۔ ایم کیوایم کے ازلی دشمنوں کی جانب سے مائنس ون کی تمام ترسازشوں کے باوجود ایم کیوایم کے کارکنان ہی نہیں بلکہ پوری قوم صرف اورصرف قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں متحدہے اورانشاء اللہ متحد رہے گی ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین توجلسوں سے روزانہ تقریریں کررہے ہیں، ان کی تصویریں بھی ہیں ،اگرخان صاحب کویہ تقریریں
Read More    Posted on: 28 Nov 2015
ایم کیوایم کے زیر اہتمام اولڈ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں خواتین کی کارنر میٹنگ کا انعقاد
بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے ڈسٹرکٹ ساؤتھ اولڈ سٹی ایریا کراچی میں خواتین کی کارنر میٹنگ کاانعقاد کیا گیا۔جس میں مارواڑی برادری کے ہمراہ سلاوٹ برادری ،کچھی برادری ، کاٹھیاواڑی برادری اور سندھوبرادری کی سینکڑوخواتین نے شرکت کی اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن عادل خان ،حق پرست سینیٹر خوش بخت شجاعت اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی دلاور نے کارنرمیٹنگ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ
Read More    Posted on: 28 Nov 2015
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کی خاتون رپورٹر اور کیمرہ مین پر تشددکی شدید الفاظ میںِ مذمت
خاتون رپورٹرپرتشدداورہراساں کرنے کاعمل آزادی صحافت پرحملہ ہے، خاتون رپورٹر اور کیمرہ مین پر تشددکے واقعے نے جمہوریت اور آزادی صحافت کا نعرہ لگانے والوں کے چہرے بے نقاب کردیئے۔ 
Read More    Posted on: 28 Nov 2015
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی عیسیٰ نگری میں ڈان نیوز کی ڈی ایس این جی وین پر فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں ڈان نیوز کی ڈی ایس این جی وین پر نامعلوم مسلح دہشت گردوں کی شدید فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران صحافیوں پر فائرنگ کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں جس میں سینئر صحافی آفتاب عالم کی شہادت کا واقعہ بھی شامل ہے لیکن قانون نافذ کرنیوالے ادارے تاحال صحافیوں پر حملے کرنیوالے کسی دہشت گرد یا اسکے
Read More    Posted on: 27 Nov 2015
کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف ریلی میں لاکھوں عوام نے شرکت کرکے ثابت کردیا ہے کہ ایم کیوایم کے تحفظات جائز ہیں، سیکریٹریٹ میں موصول ہوہنے والے تہنیتی کے پیغامات میں لوگوں کے تاثرات
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم مختلف شعبہ ہاتے زنگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بلدیاتی انتخابی مہم میں مصروف ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کی رینجرز کی جانب سے بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف لیاقت آباد نمبر 10سے نکالی جانے والی عظیم الشان ریلی کی زبردست کامیابی پر قائد تحریک جناب الطاف حسین اور مظلوم عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ ریلی میں لاکھوں کی تعداد میں نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین ، بچوں اور طلباء نے شرکت کرکے ثابت کردیا ہے کہ ایم کیوایم کے تحفظات جائز ہیں اور ارباب اختیار و اقتدار کو ان تحفظات پر توجہ دیکر انہیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔احتجاجی ریلی
Read More    Posted on: 27 Nov 2015

Urdu News Archive