Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیر اہتمام اولڈ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں خواتین کی کارنر میٹنگ کا انعقاد


ایم کیوایم کے زیر اہتمام اولڈ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں خواتین کی کارنر میٹنگ کا انعقاد
 Posted on: 11/28/2015
ایم کیوایم کے زیر اہتمام اولڈ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں خواتین کی کارنر میٹنگ کا انعقاد
مارواڑی، سلاوٹ، کچھی، کاٹھیاواڑی اور سندھو برادری کی سینکڑوں خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی
رابطہ کمیٹی کے رکن عادل خان، حق پرست سینیٹر خوش بخت شجاعت اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی دلاور نے کارنرمیٹنگ کی شرکاء سے خطاب کیا
کر اچی ۔۔۔28نو مبر 2015ء
بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے ڈسٹرکٹ ساؤتھ اولڈ سٹی ایریا کراچی میں خواتین کی کارنر میٹنگ کاانعقاد کیا گیا۔جس میں مارواڑی برادری کے ہمراہ سلاوٹ برادری ،کچھی برادری ، کاٹھیاواڑی برادری اور سندھوبرادری کی سینکڑوخواتین نے شرکت کی اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن عادل خان ،حق پرست سینیٹر خوش بخت شجاعت اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی دلاور نے کارنرمیٹنگ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کراچی کو ایم کیو ایم سے چھین کر کسی اور کے حوالے کرنے کی سازشیں کی جارہی ہے شہر کے مختلف علاقوں میں بلدیاتی سرگرمیوں میں مصروف بیگناہ کارکنان اور بلدیاتی نمائندوں کو گرفتار کیا جارہا ہے پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کراچی کا امن خراب کروا کر بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانا چاہتی ہیں۔انہوں نیکہاکہ شہر کراچی اور اس کے عوام کی امیدوں کا واحد مرکز جناب الطاف حسین ہیں اور جناب الطاف حسین کے بغیر شہر کراچی کی ترقی و خوشحالی کا خواب دیکھنے والے دراصل خوش فہمی میں مبتلا ہیں اور ان قوتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں جو عوامی مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کرتی ہے۔ ایم کیو ایم خواتین کے حقوق غصب نہیں ہونے دے گی،ایم کیو ایم نے ہمیشہ خواتین کو برابری کا مقام دیا ہے اور تعلیم یافتہ خواتین کو میر ٹ کی بنیاد پر ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں بھیجا ہے۔اس موقع پرخواتین نے پرجوش اور والہانہ انداز میں ایم کیو ایم کے نمائندوں کا استقبال کیا اور قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ۔

10/1/2024 5:21:54 PM