ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کی خاتون رپورٹر اور کیمرہ مین پر تشددکی شدید الفاظ میںِ مذمت
خاتون رپورٹر پر تشدد اور ہراساں کرنے کاعمل آزادی صحافت پرحملہ ہے، خاتون رپورٹر اور کیمرہ مین پر تشدد کے واقعے نے جمہوریت اور آزادی صحافت کا نعرہ لگانے والوں کے چہرے بے نقاب کردیئے۔ ایکسپریس نیوزکی خاتون رپورٹراورکیمرہ مین پرتشدد کرنے والے پی ٹی آئی کے عناصر کو کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔