Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلدیاتی انتخابات 2015ء کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ہفتے کے روزکراچی کے پانچ مقامات پرانتخابی جلسوں انعقاد کیا گیا


بلدیاتی انتخابات 2015ء کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ہفتے کے روزکراچی کے پانچ مقامات پرانتخابی جلسوں انعقاد کیا گیا
 Posted on: 11/28/2015
بلدیاتی انتخابات 2015ء کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ہفتے کے روزکراچی کے پانچ مقامات پرانتخابی جلسوں انعقاد کیا گیا
انتخابی جلسوں سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے بانچوں مقامات بیک وقت ٹیلی فونک خطاب
حیدری مارکیٹ نارتھ ناظم آباد،قطب بازار گراؤنڈ گلشن اقبال، آفتاب گراؤنڈ اورنگی ٹاؤن،کورنگی،ملیر اور لکھ پتی چوک رنچھوڑلائن میں ہونیوالے انتخابی جلسوں میں مجموعی طور پر لاکھوں عوام کی شرکت 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرعامر خان، سید شاہد پاشا، کیف الوریٰ، اراکین رابطہ کمیٹی ،سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے اراکین،حق پرست اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی، نامزد بلدیاتی امیدواروں کا اظہارِخیال 
کراچی میں منعقدہ ایم کیوایم کے انتخابی جلسوں اورقائدتحریک جناب الطاف حسین کے خطاب کے سلسلے میں عوام کاجوش وخروش
لوگوں کی فیملیزکے ہمراہ گاڑیوں،موٹرسائیکلوں اورپیدل ٹولیوں اور ریلیوں کی شکل میں جلسہ گاہیں میں آمد
عوام کی جانب سے جئے الطاف ،جئے متحدہ اورویلکم ویلکم ۔۔۔الطاف بھائی ویلکم کے فلک شگاف نعرے
کر اچی ۔۔۔28نو مبر 2015ء 
بلدیاتی انتخابات 2015ء کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ہفتے کے روزکراچی کے پانچ مقامات پرانتخابی جلسوں انعقاد کیا گیا۔ انتخابی جلسوں سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے بیک وقت ٹیلی فونک خطاب کیا۔دسٹرکٹ سینٹرل حیدری مارکیٹ نارتھ ناظم آباد،ڈسٹرکٹ ایسٹ قطب بازارگراؤنڈگلشن اقبال، ڈسٹرکٹ ویسٹ آفتاب گراؤنڈسیکٹر11-E اورنگی ٹاؤن،ڈسٹرکٹ کورنگی کورنگی نمبر3 اورڈسٹرکٹ ساؤتھ لکھ پتی چوک رنچھوڑلائن میں ہونیو الے انتخابی جلسوں میں مجموعی طور پر لاکھوں عوام نے شرکت کی اوربلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کے حق پرست نمائندوں کی مکمل حمایت کابرملااظہارکیا۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرعامر خان، سیدشاہدپاشا،کیف الوریٰ،اراکین رابطہ کمیٹی ،سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے اراکین،حق پرست اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی،نامزدبلدیاتی امیدواروں نے جلسوں میں اظہارِخیال کیا اورایم کیوایم کا منشورشرکاء کے سامنے پیش کیا۔حیدری نارتھ ناظم میں ہونیو الے انتخابی جلسہ عام میں رابطہ کمیٹی رکن محترمہ ریحانہ نسرین ، حق پرست ارکان قومی اسمبلی عبد الوسیم ، ریحان ہاشمی ، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن،حق پرست ارکان سندھ اسمبلی جمال احمد اور رؤف صدیقی نے خطاب کیاجبکہ گلشن اقبال میں انتخابی جلسے سے ایم کیوایم کے سینئرڈپٹی کنوینرعامرخان،ارکان عبدالقادرخانزادہ،شبیراحمدقائمخانی،سی ای سی انچارج وسیم اختر اور شعبہ خواتین کی انچارج ورکن قومی اسمبلی کشورزہرانے خطاب کیا۔اسی طرح رنچھوڑلائن میں انتخابی جلسہ عام سے ارکان رابطہ کمیٹی کنورنویدجمیل،زاہدمنصوری،عادل خان، ایم کیو ایم کے سینئررہنماء ڈاکٹرمحمدفاروق ستار،رکن قومی اسمبلی خوش بخت شجاعت اوررکن سندھ اسمبلی دلاورنے خطاب کیا،اسی طرح اورنگی جلسے میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر سید شاہد پاشا، رکن رابطہ کمیٹی اسلم افریدی،محمدحسین،گلفرازخان خٹک ،سی ای سی رکن احمدسلیم صدیقی اورحق پرست اراکین اسمبلی سلمان مجاہدبلوچ،اقبال قادری اورمحبوب عالم نے خطاب کیا جبکہ کورنگی جلسے سے ارکان رابطہ کمیٹی عبدالحسیب،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،عارف خان ایڈووکیٹ،اقبال مقدم اوردیگراراکین اسمبلی نے خطاب کیا۔کراچی میں ایم کیوایم کے حق پرست بلدیاتی امیدواروں کے انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ جلسوں اورقائدتحریک جناب الطاف حسین کے خطاب کے سلسلے میں کراچی کے عوام کاجوش وخروش قابل دیدتھا اوراس سلسلے میں لوگ شام سے ہی اپنی فیملیزاوردوست احباب کے ہمراہ گاڑیوں،موٹرسائیکلوں اورپیدال مختلف ٹولیوں اور ریلیوں کی شکل میں وکٹری کانشان بنائے اورہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم اورقائدتحریک الطا ف حسین کی تصاویرتھامے جلسہ گاہیں میںآمد۔جلسوں کی شرکاء خواتین اوربچوں اور بچیوں نے اپنے چہروں پررنگوں سے ایم کیوایم کے پرچم اورپتنگیں بنارکھی تھیں جبکہ نوجوان لڑکے قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے حق میں فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔پانچوں مقامات پرجلسہ گاہوں میں خصوصی اسٹیج تعمیرکیے گئے تھے جبکہ شرکاء کے لئے فرشی نشستوں پرمشتمل پنڈال بنائے گئے تھے،اسٹیج کے عقب میں دیدہ زیب اسکرینیں لگائی گئیں تھیں جس پرقائدتحریک الطا ف حسین اورایم کیوایم کے انتخابی نشان’’پتنگ‘‘کی تصویریں واضح تھیں جبکہ پنڈال میں لائٹ اور ساؤنڈ کا غیرمعمولی انتظام کیا گیا ، جلسہ گاہوں اوراس کے اطراف کی شاہراہوں اورگلیوں کوایم کیوایم کے پرچموں،قائدتحریک الطا ف حسین کی تصاویراورانقلابی اشعارپرمبنی بینرز کی مدد سے انتہائی خوبصورتی سے سجایاگیاتھاجوعوام کی توجہ کامرکزبننے رہے۔تمام مقامات پرٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لئے ڈیوٹیوں پرماموراے پی ایم ایس اوکے کارکنان ٹریفک کنٹرول کرتے رہے جبکہ لیبر ڈویژن کے کارکنان نے پنڈالوں میں ڈیوٹیاں سرانجام دی اورلوگوں کی رونمائی کی۔کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پنڈال کے باہر خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس گاڑیاں بھی موجودتھیں جبکہ پنڈال میں میڈیکل ایڈ،لیکٹریچرکمیٹی اورسوشل میڈیاکی جانب سے خصوصی کیمپس لگائے گئے۔پروگراموں کاآغازقرآن پاک کی تلاوت سے ہوا،جس کے بعدمقررین نے ٹھیک ۔۔۔۔۔۔ بجے پانچوں مقامات پراسٹیج سے قائد تحریک الطاف حسین کی ٹیلی فون پرآمدکااعلان ؂ہوااس موقع پرایم کیوایم مشہورترانہ ’’ساتھی مظلوموں کاساتھی ہے۔۔۔الطاف حسین‘‘ بجایاگیا جس پر تمام شرکاء نے اپنی نشستوں کھڑے ہوکرجناب الطاف حسین کاپرپتاک استقبال کیااورجئے الطاف ،جئے متحدہ اورویلکم ویلکم ۔۔۔الطاف بھائی ویلکم کے فلک شگاف نعرے لگاکراپنی موجودگی کابرملااظہارکیا۔

مزید تصاویر 
نارتھ ناظم آباد








12/21/2024 8:01:29 PM