Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
اوورسیز یونٹوں کی منفرد کارکردگی پر شاندار تحفہ

جناب الطاف حسین کی تازہ ترین تصاویر جو 9 ، فروری2019ء کو وڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کے دوران لی گئی تھیں ، پیش کی جارہی ہیں۔ امید ہے کہ اوورسیز یونٹوں کے ساتھیوں کو منفرد کارکردگی کے مظاہرے پر یہ شاندار تحفہ پسند آئے گا۔
Read More    Posted on: 13 Feb 2019
قائدتحریک الطاف حسین کے 9 فروری کووورسیزیونٹوں سے بذریعہ وڈیو کانفرنسنگ اہم خطاب میں انتظامات اور کارکردگی کے لحاظ سے ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ پہلے نمبرپررہا
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے اعلان کیاہے کہ بانی وقائداوربابائے مہاجرقوم جناب الطاف حسین کے 9 فروری 2019ء کواوورسیزیونٹوں سے بذریعہ وڈیو کانفرنسنگ اہم خطاب کے موقع پرہرملک کے کئی شہروں میں انتظامات اور کارکردگی کے لحاظ سے ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کاپہلا نمبرآیاہے جبکہ دوسرانمبرایم کیو ایم امریکہ ، تیسرانمبر ایم کیوایم یوکے اورچوتھا نمبرایم کیوایم کینیڈاکارہاہے ۔
Read More    Posted on: 10 Feb 2019
جب ملک کاقانون اورعدالتیں شہریوں کوتحفظ فراہم نہ کرسکیں توشہریوں کا حق ہے کہ وہ غلا می اورقبضہ سے نجات کیلئے حق خودارادیت کامطالبہ کریں۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ جب ملک کاقانون اورعدالتیں شہریوں کوتحفظ فراہم نہ کرسکیں تو شہریوں کایہ حق ہے کہ وہ ا پنی بقاء اورتحفظ کے لئے بین الاقوامی عدالت کادروازہ کھٹکھٹائیں اور غلا می اورقبضہ سے نجات کیلئے حق خودارادیت کامطالبہ کریں۔اقوام متحدہ کاچارٹربھی قوموں کویہ حق دیتاہے جسے پاکستان سمیت دنیا کے تمام ممالک نے تسلیم کیاہے ۔ انہوں نے ان خیالات کااظہاروڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے دنیاکے مختلف ممالک میں موجود کارکنوں اورہمدردوں کے اجتماعات سے بیک وقت خطاب کرتے ہوئے کیا
Read More    Posted on: 09 Feb 2019
قائدتحریک الطاف حسین نے مہاجروں، بلوچوں، پشتونوں،سندھیوں اورتمام مظلوم قوموں کیلئے حق خودارادیت کی بات کی ہے۔ڈاکٹرندیم احسان
ایم کیوایم کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان نے کہاہے کہ قائدتحریک الطاف حسین نے صرف مہاجروں کے لئے نہیں بلکہ بلوچوں، پشتونوں،سندھیوں اورتمام مظلوم قوموں کے لئے حق خودارادیت کی بات کی ہے اورسب کودعوت دی ہے کہ سب ملکر مشترکہ طورپر اقوام متحدہ جاکراپنی بقاء اورحقوق کے حصول کے لئے حق خودارادیت کامطالبہ کریں۔ انہوں نے یہ بات لندن میں ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی کتاب ’’ سچی باتیں ‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
Read More    Posted on: 08 Feb 2019
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کے تاریخی لیکچرزپرمبنی کتاب ’’ سچی باتیں ‘‘ کااجراء کتاب کی رونمائی لندن میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں سادہ اورپروقار تقریب میں ہوئی
تقریب رونمائی سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین، کنوینرڈاکٹرندیم احسان، ڈپٹی کنوینرقاسم علی رضا،رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی اور تحریک کی بزرگ کارکن اورشعبہ خواتین کی انچارج محترمہ صفیہ اکبرنے بھی خطاب کیا۔ تقریب رونمائی کی کارروائی سوشل میڈیاکے ذریعے دنیا بھر میں براہ راست نشر کی گئی 
Read More    Posted on: 08 Feb 2019
ایم کیوایم کے بانی و قائد الطاف حسین ہفتہ 9 فروری کواوورسیز میں رہنے والے کارکنوں اورہمدردوں کے اجلاسوں سے اہم خطاب کریں گے
 جناب الطا ف حسین کایہ خطاب ہفتہ کولندن کے مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے اورپاکستان وقت کے مطابق رات 11بجے ہوگا۔ اپنے اس اہم خطاب میں جناب الطاف حسین ملک کی تیزہی سے بدلتی ہوئی موجودہ صورتحال کے بارے میں اہم خیالات کااظہارکریں گے۔
Read More    Posted on: 07 Feb 2019
وقت کا تقاضہ ہے کہ مظلوم پشتون، بلوچ اورمہاجراپنے حقوق کے حصول کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں ۔الطاف حسین
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ مظلوم پشتون، بلوچ اورمہاجراپنے حقوق کے حصول کے لئے جلدازجلد آپس میں اتحاد کرلیں اورمشترکہ جدوجہد شروع کردیں۔ انہوں نے یہ بات ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں ا پنے لیکچرزپرمبنی کتاب ’’ سچی باتیں ‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہی
Read More    Posted on: 07 Feb 2019
اقوام متحدہ کے چارٹرکے تحت حق خودارادیت کا مطالبہ قطعی سراسرجائز ہے۔ ڈاکٹرندیم احسان
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹرندیم احسان نے کہاہے کہ قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے پشتونوں، بلوچوں، مہاجروں اوردیگر مظلوم قوموں کے لئے اقوام متحدہ کے چارٹرکے مطابق حق خودارادیت کامطالبہ قطعی جائز اوردرست ہے ، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اورتمام کارکنان اورمہاجر عوام قائدتحریک الطاف حسین کے ساتھ ہیں۔ 
Read More    Posted on: 06 Feb 2019
وفاپرست کارکنان کل اسلام آبادمیں پی ٹی ایم کے احتجاجی دھرنے میں بھرپورشرکت کریں، ڈاکٹر ندیم احسان
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر ندیم احسان نے اسلام آباد اور اس کے قرب وجوار میں ایم کیوایم کے تمام وفاپرست کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ کل بروز بدھ اسلام آباد میں پشتون تحفظ موومنٹ کے احتجاجی دھرنے میں بھرپورشرکت کریں
Read More    Posted on: 05 Feb 2019
بلوچ ، پشتون اور مہاجراکابرین غلامی سے نجات کیلئے اقوام متحدہ میں مشترکہ طورپرحق خودارادیت کامقدمہ پیش کریں اقوام متحدہ سے یہ اپیل کریں کہ سندھ کے شہری علاقوں، بلوچستان اورقبائلی علاقوں میں اقوام متحدہ کے تحت ریفرنڈم کرایاجائے۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان میں مہاجروں، بلوچوں، پشتونوں اوردیگرمظلوم قوموں پرجس طرح سے ریاستی مظالم ڈھائے جارہے ہیں، عدالتوں سے بھی کوئی انصاف نہیں مل رہاہے، ایسی صورتحال میں مہاجروں، بلوچوں اور پشتونوں کے پاس اس کے علاوہ اب کوئی آپشن نہیں رہ جاتاکہ وہ ان مظالم سے نجات کے لئے اقوام متحدہ کادروازہ کھٹکھٹائیں، لہٰذا میں بلوچ اور پشتون ر ہنماؤں کودعوت دیتاہوں کہ بلوچ ، پشتون اور مہاجراکابرین ملکر ریاستی مظالم اورغلامی سے نجات کے لئے اقوام متحدہ میں مشترکہ طورپرحق خودارادیت کامقدمہ پیش کر یں
Read More    Posted on: 03 Feb 2019

Urdu News Archive