اوورسیز یونٹوں کی منفرد کارکردگی پر شاندار تحفہ
عزیز تحریکی ساتھیو!!
السلام علیکم
گزشتہ دنوں متحدہ قومی موومنٹ اوورسیز یونٹوں کے ذمہ داران اور دیگرساتھیوں نے وڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ کسی نظریاتی تحریک میں رابطے کیلئے شاندار، تاریخی، انوکھی اور انسانی تاریخ میں قائم کردہ پہلی مرتبہ منفرد مثال قائم کرکے حقوق کی جدوجہد میں نئی تاریخ رقم کی ہے۔
وڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ دنیا کے مختلف ممالک میں پھیلے ہوئے تحریکی ساتھیوں کو ایک ساتھ نظریاتی پیغام پہنچانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا شاندار مظاہرہ کرنے پر پہلے ، دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے ایم کیوایم اوورسیز یونٹوں کے چیپٹرز، یونٹوں اوردیگر اوورسیز یونٹوں کے ساتھیوں کو اس یادگار اور شاندار کارکردگی پر بابائے مہاجرقوم قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مرکزی شعبہ اطلاعات کی جانب سے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی تازہ ترین تصاویر جو 9 ، فروری2019ء کو وڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کے دوران لی گئی تھیں ، پیش کی جارہی ہیں۔ امید ہے کہ اوورسیز یونٹوں کے ساتھیوں کو منفرد کارکردگی کے مظاہرے پر یہ شاندار تحفہ پسند آئے گا۔
شکریہ
منجانب :۔
مرکزی شعبہ اطلاعات
متحدہ قومی موومنٹ
انٹرنیشنل سیکریٹریٹ ، لندن