Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک الطاف حسین کے 9 فروری کووورسیزیونٹوں سے بذریعہ وڈیو کانفرنسنگ اہم خطاب میں انتظامات اور کارکردگی کے لحاظ سے ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ پہلے نمبرپررہا


 قائدتحریک الطاف حسین کے 9 فروری کووورسیزیونٹوں سے بذریعہ وڈیو کانفرنسنگ اہم خطاب میں انتظامات اور کارکردگی کے لحاظ سے ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ پہلے نمبرپررہا
 Posted on: 2/10/2019
قائدتحریک الطاف حسین کے 9 فروری کووورسیزیونٹوں سے بذریعہ وڈیو کانفرنسنگ اہم خطاب میں انتظامات اور
کارکردگی کے لحاظ سے ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ پہلے نمبرپررہا
کارکردگی کے لحاظ سے دوسرانمبرایم کیو ایم امریکہ ، تیسرانمبر ایم کیوایم یوکے اورچوتھا نمبرایم کیوایم کینیڈاکارہا۔رابطہ کمیٹی
قائدتحریک الطاف حسین خطاب کرنے کے ساتھ ساتھ ہریونٹ کی وڈیو کانفرنسنگ کے استعمال کی کارکردگی کابھی جائزہ لے رہے تھے
قائدتحریک الطاف حسین نے خطاب کے بعد رابطہ کمیٹی اورسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی سے یونٹوں کی کارکردگی کے بارے میں رائے لی
تمام ساتھیوں نے وڈیوکانفرنسنگ کے بہترین استعمال میں کارکردگی کے لحاظ سے اوورسیزیونٹوں میں ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کوپہلانمبردیا

لندن ۔۔۔ 10 فروری 2019ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے اعلان کیاہے کہ بانی وقائداوربابائے مہاجرقوم جناب الطاف حسین کے 9 فروری 2019ء کواوورسیزیونٹوں سے بذریعہ وڈیو کانفرنسنگ اہم خطاب کے موقع پرہرملک کے کئی شہروں میں انتظامات اور کارکردگی کے لحاظ سے ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کاپہلا نمبرآیاہے جبکہ دوسرانمبرایم کیو ایم امریکہ ، تیسرانمبر ایم کیوایم یوکے اورچوتھا نمبرایم کیوایم کینیڈاکارہاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ تاریخ میں دنیاکے 20سے زائد مقامات پر وڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بیک وقت براہ راست خطاب کاسہرابھی اللہ تعالیٰ نے ایم کیوایم کے سرباندھاہے۔رابطہ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق قائدتحریک الطاف حسین 9 فروری کو اوورسیز میں ثبوت وشواہد کے ساتھ خطاب کرنے کے ساتھ ساتھ ہرملک کے ہرچیپٹر اورہریونٹ کے ذمہ داران وکارکنان کی وڈیو کانفرنسنگ کے استعمال کی کارکردگی کابھی جائزہ لے رہے تھے ۔ تقریباًہرملک کے چیپٹر اوریونٹ کے ساتھیوں نے اپنی اپنی بساط کے مطابق وڈیوکانفرنسنگ کے تیکنیکی استعمال کے لئے بہتراندازمیں اپنی صلاحیتوں کامظاہرہ کیا۔قائدتحریک الطاف حسین نے خطاب کے بعد رابطہ کمیٹی اورسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے اراکین سے سوال کیا کہ وہ اپنی اپنی سوچ وفکر،فہم وفراست اورعقل وسمجھ کے مطابق بتائیں کہ آپ کی نظرمیں کس ملک کے چیپٹر اوریونٹوں کی صلاحیتوں میں پہلا، دوسرا اورتیسرانمبرہوسکتاہے۔ تمام ساتھیوں کی متفقہ رائے کے مطابق اب تک مواصلاتی نظام یعنی وڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے جوخطابات ہوتے رہے ہیں اس میں تیکنیکی اورانتظامی لحاظ سے ایم کیوایم امریکہ کا پہلا نمبر رہاہے تاہم9فروری کو دنیاکے 20سے زائد مقامات پر وڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کے انتظامات کے سلسلے میں بہترکارکردگی اوروڈیوکانفرنسنگ کے بہترین استعمال کے لحاظ سے ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کاپہلانمبرآیا جبکہ ایم کیوایم امریکہ کادوسرا، ایم کیوایم یوکے کا تیسرا اورایم کیوایم کینیڈاکاچوتھا نمبررہاہے جبکہ باقی دیگرممالک کے چیپٹرزبھی کارکردگی کے لحاظ سے بہترقراردیے گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ ایم کیوایم کا مرکزی شعبہ اطلاعات اور آئی ٹی ٹیم اس مقابلے میں شریک نہیں ہے کیونکہ جو جس بات کاآغاز کرے اوراس کوفروغ دے اس کامقابلہ کسی اورسے کرنامناسب نہیں ہوگا۔اس کوآپ رکھناچاہیں گے توٹاپ موسٹ فہرست میں ہی رکھ سکتے ہیں ۔ 

*****

MQM South Africa Masina Chapter









MQM Usa Detroit  Chapter 



MQM Usa Central Office Chicago Chapter 





MQM Usa Washington Chapter



MQM United Kingdom 










MQMUK Manchester Chapter 



MQM Canada Toronto East and West (GTA) Chapter








1/8/2025 7:30:23 PM