ایم کیوایم کے بانی و قائد الطاف حسین ہفتہ 9 فروری کواوورسیز میں رہنے والے کارکنوں اورہمدردوں
کے اجلاسوں سے اہم خطاب کریں گے
قائدتحریک الطا ف حسین کاخطاب ہفتہ کولندن وقت کے مطابق شام 6 بجے اورپاکستان وقت کے مطابق رات 11بجے ہوگا
قائدتحریک الطاف حسین ملک کی تیزہی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے بارے میں اہم خیالات کااظہارکریں گے
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے اوورسیز یونٹوں کے ذمہ داران کو قائدتحریک الطاف حسین کے خطاب کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کردی
لندن ۔۔۔ 7 فروری 2019ء
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین ہفتہ 9 فروری کواوورسیز میں رہنے والے کارکنوں اورہمدردوں کے اجلاسوں سے اہم خطاب کریں گے۔ جناب الطاف حسین کایہ وڈیو خطاب سوشل میڈیا کے ذریعے برطانیہ ،امریکہ ، کینیڈا، جرمنی، بیلجئم ، آسٹریلیااوردیگراوورسیزیونٹوں میں براہ راست ہوگا۔ جناب الطا ف حسین کایہ خطاب ہفتہ کولندن کے مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے اورپاکستان وقت کے مطابق رات 11بجے ہوگا۔ اپنے اس اہم خطاب میں جناب الطاف حسین ملک کی تیزہی سے بدلتی ہوئی موجودہ صورتحال کے بارے میں اہم خیالات کااظہارکریں گے۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے اوورسیز یونٹوں کے ذمہ داران کوہدایت کردی ہے کہ وہ اپنے اپنے چیپٹرزمیں قائدتحریک الطاف حسین کے خطاب کی تیاریاں شروع کردیں۔
*****