Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک الطاف حسین نے مہاجروں، بلوچوں، پشتونوں،سندھیوں اورتمام مظلوم قوموں کیلئے حق خودارادیت کی بات کی ہے۔ڈاکٹرندیم احسان


قائدتحریک الطاف حسین نے مہاجروں، بلوچوں، پشتونوں،سندھیوں اورتمام مظلوم قوموں کیلئے حق خودارادیت کی بات کی ہے۔ڈاکٹرندیم احسان
 Posted on: 2/8/2019 1

قائدتحریک الطاف حسین نے مہاجروں، بلوچوں، پشتونوں،سندھیوں اورتمام مظلوم قوموں کیلئے
حق خودارادیت کی بات کی ہے۔ڈاکٹرندیم احسان 
الطاف بھائی ہمیشہ حق اورسچ کہتے ہیں جو اسٹیبلشمنٹ کوپسندنہیں ۔ڈاکٹرندیم احسان 
قائدتحریک الطا ف حسین مہاجروں کے ساتھ ساتھ بلوچوں، پشتونوں اوردیگرمظلوم قوموں کامقدمہ لڑ رہے ہیں۔قاسم علی رضا
قائدتحریک الطاف حسین نے مظلوموں کے اتحاداور حق خودارادیت کامطالبہ کیاہے جووقت کی ضرورت ہے ۔ مصطفےٰ عزیزآبادی
قائدتحریک الطاف حسین مہاجروں اور تمام مظلوموں کے دلوں کی آوازہیں، ان پر عائد کی گئی تمام پابندیاں ختم کی جائیں۔محترمہ صفیہ اکبر
قائدتحریک الطا ف حسین کوان کی کتاب ’’ سچی باتیں ‘‘ کے اجراء پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہاشم اعظم
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی کتاب ’’ سچی باتیں ‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب
یم کیوایم یوکے کے سینئر کارکن عثمان خان نے جناب الطاف حسین سے اظہارعقیدت کے طورپرایک خوبصورت نظم پیش کی

لندن ۔۔۔ 8 فروری 2019ء
ایم کیوایم کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان نے کہاہے کہ قائدتحریک الطاف حسین نے صرف مہاجروں کے لئے نہیں بلکہ بلوچوں، پشتونوں،سندھیوں اورتمام مظلوم قوموں کے لئے حق خودارادیت کی بات کی ہے اورسب کودعوت دی ہے کہ سب ملکر مشترکہ طورپر اقوام متحدہ جاکراپنی بقاء اورحقوق کے حصول کے لئے حق خودارادیت کامطالبہ کریں۔ انہوں نے یہ بات لندن میں ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی کتاب ’’ سچی باتیں ‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں کارکنوں کے علاوہ خواتین، بزرگوں اوربچوں نے بھی شرکت کی ۔ ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ قائدتحریک الطا ف حسین ایک لیڈرہونے کے ساتھ ساتھ ایک استاد، ایک مفکراورایک مبلغ بھی ہیں اسی لئے وہ ہمیشہ سے کارکنوں کی فکری نشستیں کرتے آئے ہیں۔قائدتحریک الطاف حسین نے سیاست کے ساتھ ساتھ مذہب، سائنس، شریعت اورہرسیاسی وسماجی موضوع پر فکری نشستیں کرکے کارکنوں اورعوام کی رہنمائی کی ۔الطاف بھائی نے اپنے لیکچرزمیں موجود جوحقائق بیان کئے ہیں وہ آج کتابوں میں نہیں ملتے لیکن یہ سچائی پر مبنی ہیں اورجو کہتاہے کہ یہ غلط ہیں ہم انہیں چیلنج کرتے ہیں کہ وہ ان حقائق کوغلط ثابت کرکے دکھائیں۔ انہوں نے کہاکہ الطاف بھائی ہمیشہ حق اورسچ کہتے ہیں جوملک کی اسٹیبلشمنٹ کوپسندنہیں کیونکہ اسٹیبلشمنٹ کووہ لیڈر پسند ہیں جوجھوٹ کوسچ اورسچ کوجھوٹ کہیں۔ اسی سچائی کی پاداش میں ایم کیوایم کے خلاف برسوں سے آپریشن جاری ہے ۔ 22 اگست 2016ء کوبھی قائدتحریک الطا ف حسین نے ملک کے نظا م کے بارے سچ بولتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ کومردہ باد کہاتوایم کیوایم کے خلاف قیامتیں ڈھانے کانیاسلسلہ شروع کردیاجوآج تک جاری ہے۔اسٹیبلشمنٹ نے الطاف بھائی کی تقریرپرپابندی لگادی، نائن زیروپرتالالگادیاگیا، انہوں نے ظلم کے قانون نافذکئے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کااپناقانون ہے اوروہی قانون جب حرکت میں آتاہے توسب کاظلم ختم ہوجاتا ہے۔ ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ قائدتحریک الطا ف حسین کی کتاب سچی باتیں انمول ہے۔ انہوں نے کتاب کی تیاری میں حصہ لینے والے کارکنوں کوزبردست خراج تحسین پیش کیا۔ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرقاسم علی رضانے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین ایک علم دوست شخصیت ہیں ، انہوں نے سیاست سے ہٹ کراپنے علم کے ذریعے نوجوانوں کوشعوروفکردیااوران کی فکری تربیت کی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں نوجوان نسل کوجومسخ شدہ تاریخ پڑھائی جاتی ہے جبکہ قائدتحریک الطاف حسین نئی نسل کواصل تاریخ سے آگاہ کررہے ہیں اوران کی کتاب ’’ سچی باتیں ‘‘ میں قائدتحریک الطا ف حسین کے جوسات لیکچرزہیں ان میں انہوں نے پاکستان کی تاریخ کے اصل حقائق کوپیش کیا ہے اوراس کے لئے انہوں نے خودکئی روزتک اس سلسلے میں تحقیق کی ۔ انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ قائدتحریک الطا ف حسین ہمارے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے نعمت بے بدل ہیں جوسیاست سے ہٹ کرقوم کی تعمیر کررہے ہیں اورمہاجروں کے ساتھ ساتھ بلوچوں، پشتونوں اوردیگرمظلوم قوموں کامقدمہ بھی لڑ رہے ہیں۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کی کتاب ’’ سچی باتیں ‘‘ تمام نوجوانوں خصوصاً طالبعلموں کی فکری رہنمائی اورتاریخ سے آگاہی کے لئے ایک اہم ذریعہ ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مہاجروں، پشتونوں، بلوچوں اوردیگرمظلوم قوموں پر جومظالم ڈھائے جارہے ہیں اسی وجہ سے قائدتحریک الطاف حسین نے مظلوموں کے اتحاداور حق خودارادیت کامطالبہ کیاہے جووقت کی ضرورت ہے ۔ تحریک کی سینئر رکن اورشعبہ خواتین کی انچارج محترمہ صفیہ اکبر نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین مہاجروں اور تمام مظلوموں کے دلوں کی آوازہیں، ان پر عائد کی گئی تمام پابندیاں ختم کی جائیں، ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن بندکیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اللہ تعالیٰ کی ذات پر یقین ہے کہ ایک دن ظلم کاراج ختم ہوگااورقائدتحریک الطاف حسین کوپھرعروج حاصل ہوگا۔ ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزرہاشم اعظم نے اس موقع پر تلاوت قرآن مجید کی اورقائدتحریک الطا ف حسین کوان کی کتاب ’’ سچی باتیں ‘‘ کے اجراء پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پرایم کیوایم یوکے کے سینئر کارکن عثمان خان نے جناب الطاف حسین سے اظہارعقیدت کے طورپرایک خوبصورت نظم پیش کی اورتقریب کے شرکاء کوگرمادیا۔ تقریب کے اختتام پر حاظرین نے قطارلگاکرقائدتحریک کی کتاب حاصل کی۔ 
*****






































1/9/2025 8:13:30 AM