Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
ایم کیوایم نے بلدیاتی الیکشن 2015ء کیلئے تیار کئے گئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بلدیاتی منشور کا اجراء کردیا 2013ء کا بلدیاتی نظام نوکر شاہی کی زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
متحدہ قومی موومنٹ نے بلدیاتی الیکشن 2015ء کیلئے تیار کئے گئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بلدیاتی منشور کا اجراء کردیاہے ۔بلدیاتی انتخابی منشور میں پانی و نکاسی آب ، صحت و صفائی کے نظام کو بہتر بنانا ترجیحات میں ہے جبکہ کے فور ، سرکلر ریلوے ، مانس ٹرانزٹ منصوبے ، صحت عامہ ، تعلیم ، کھیل کی اکیڈمیوں کے قیام ، روزگار کی فراہمی ،کاٹیج نڈسٹری کے شعبوں کو بھی منشور میں کلیدی اہمیت دی گئی ہے ۔بلدیاتی انتخابات کے منشور کا اجراء بدھ کی شام خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کی رکن محترمہ ذرین مجید ، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج وسیم اختر ، رکن حیدر عباس رضوی اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید سردار احمد کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس میں کیا۔
Read More    Posted on: 25 Nov 2015
5دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں عوامی سیلاب نئے صوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کردیگا اور اس میں حائل سازشوں کو بہالے جائے گا، قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار
قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ سمیت ملک بھر میں نئے صوبوں کا قیام ملک بھر کے حقوق سے محروم عوام کی آواز ہے اور نئے صوبوں کے قیام کے معاملے کو عصبیت کی بھینٹ چڑھا کر عوام کے احساس محرومی کی شدت میں اضافہ نہ کیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ 5دسمبر کو کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں عوامی سیلاب نئے صوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کردیگا اور اس میں حائل سازشی عناصر کی سازشوں کو بہا لے جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بلدیاتی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں کلفٹن
تصاویر
Read More    Posted on: 25 Nov 2015
بلدیاتی انتخابات 2015ء کی آمد آمد، ایم کیوایم کی جانب سے جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں بڑے میلے کا اہتمام
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات 2015ء کے سلسلے میں جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں عوام کیلئے بڑے میلے کا اہتمام کیاگیاہے۔اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد اپنے اہل خانہ ، بچوں کے ہمراہ جناح گراؤنڈ کا رخ کر رہے ہیں ،جناح گراؤنڈ میں بچوں کیلئے بڑے پیمانے پر مختلف اقسام کے چھوٹے اور بڑے جھولے نصب کئے گئے ہیں جبکہ خواتین کیلئے کپڑوں ، مہندی ، چوڑیوں سمیت ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء کے مختلف اسٹالز بھی گرا
تصاویر
Read More    Posted on: 25 Nov 2015
کورنگی میں سیکٹر آفس پر چھاپہ اور گرفتاریاں ایم کیوایم کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کورنگی میں ایم کیوایم کے سیکٹرآفس پر پولیس اوررینجرزکے چھاپے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوراس کارروائی کوایم کیوایم کوالیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کی کوششوں اورایم کیوایم کے عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارنے کی سازش کاحصہ قراردیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آج شام کورنگی سیکٹرآفس پرسیکٹرکے ذمہ داران وکارکنان انتخابی مہم کی تیاریوں میں مصروف تھے کہ رینجرز کی بھاری نفری نے سیکٹرآفس اوراطراف کے علاقے کا محاصرہ کیااورسیکٹرآفس میں گھس کروہاں موجود15سے زائدذمہ داران و کارکنان کوحراست میں لے لیاجن میں سیکٹر انچارج وسیم شمع،فنانس سیکریٹری اصغریعقوب ،سیکٹرکمیٹی کے ارکان اورکارکنان شامل ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس سے قبل
English Viewers
Read More    Posted on: 25 Nov 2015
مری تصویر سے ڈرنے لگے ہو ۔۔۔۔ مصطفے عزیز آبادی
Read More    Posted on: 24 Nov 2015
حق پرست رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے، رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ حق پرست رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ کی تحقیقات کرائی جائے اور اس سازش میں ملوث عناصر کو عوام کے سامنے بے نقاب کیاجائے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مسلح دہشت گردوں نے اگست2015 ء میں ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل کو ان کی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں گرفتارہونے
Read More    Posted on: 24 Nov 2015
ایم کیوا یم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج وسیم اختر کا لائنز ایریا کا تفصیلی دورہ ، مکینوں سے ملاقات کی اور مسائل دریافت کئے
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات 2015ء کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم ، کارنر میٹنگز اور دوروں کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں پیر کے روز ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے انچارج وسیم اختر نے لائنز ایریا کا تفصیلی دورہ کرکے علاقہ مکینوں ، تاجروں ، دکاندارو ں و دیگر افراد سے ملاقات کرکے انکے مسائل دریافت کئے
تصاویر
Read More    Posted on: 24 Nov 2015
ایم کیو ایم کے وفد کی معروف دانشور اور سابق حق پرست سینیٹر جمیل الدین عالی کی نماز جنازہ میں شرکت
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں حق پرست پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے وفد کے ہمراہ ڈیفنس فیز 2 میں واقع طوبیٰ مسجد میں منگل کے روز معروف دانشور، ادیب، شاعر، بینکر، نقاد، ڈرامہ نگار، تجزیہ و کالم نگار، انجمن اردو ترقی کے رکن اور سابق حق پرست سینیٹر جمیل الدین عالی کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
Read More    Posted on: 24 Nov 2015
قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار کابرنس روڈ کی یوسی 26پاکستان چوک اور یوسی 28سٹی ریلوے کالونی میں بلدیاتی انتخابات میں نامزد حق پرست امیدواران کے انتخابی کیمپوں کا دورہ
قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے گزشتہ روز برنس روڈ کی یوسی 26پاکستان چوک اور یوسی 28سٹی ریلوے کالونی میں بلدیاتی انتخابات میں نامزد حق پرست امیدواران کے انتخابی کیمپوں کا دورہ کیا اور بوہری ، کچھی میمن اور قریشی برادریوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں ۔
Read More    Posted on: 24 Nov 2015
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم سکھ برادری کو ان کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کے547ویں جنم دن پر جناب الطاف حسین کی مبارکباد
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم سکھ برادری کو ان کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کے 547ویں جنم دن کی دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔
Read More    Posted on: 24 Nov 2015

Urdu News Archive