Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تحریر ، تقریر اور تصویر رپر پابندی عائد رکھ کر جناب الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والوں کی توہین کا عمل فی الفور بند کیا جائے، ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انچارج فرقان اطیب


تحریر ، تقریر اور تصویر رپر پابندی عائد رکھ کر جناب الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والوں کی توہین کا عمل فی الفور بند کیا جائے، ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انچارج فرقان اطیب
 Posted on: 1/31/2016
تحریر ، تقریر اور تصویر رپر پابندی عائد رکھ کر جناب الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والوں کی توہین کا عمل فی الفور بند کیا جائے، ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انچارج فرقان اطیب 
بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین کو کروڑوں عوام سننا اور دیکھنا چاہتے ہیں، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ایم کیوایم 
جناب الطاف حسین کی زباں بندی کرکے دنیا کو یقین دلایا جارہا ہے کہ پاکستان میں اختلاف رائے رکھنا اور حق اور سچ بیان کرنا جرم ہے، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل ایم کیوایم 
میڈیا پر پابندی کا مطلب یہ ہے کہ جناب الطاف حسین سے اختلاف رکھنے والے اب حدوں کو چھو رہے ہیں، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی 
وزیراعظم ، چیف آف آمی اسٹاف اور چیف جسٹس صاحبان جناب الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والے عوام کی رائے کا احترام کریں ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔31، جنوری 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے انچارج فرقان اطیب اوراراکین نے مطالبہ کیا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تحریر ، تقریر اور تصویر پر عائد غیر جمہوری اور متعصبانہ پابندی کا فی الفور خاتمہ کیاجائے اور تحریر ، تقریر اور تصویر رپر پابندی عائد رکھ کر جناب الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والوں کی توہین کا عمل فی الفور بند کیاجائے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ جب بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین کو کروڑوں عوام سننا اور دیکھنا چاہتے ہیں تو ایسے عظیم لیڈرپر اظہار رائے کی پابندی عائد کرنا دنیا بھر میں پاکستان کی تصویر خراب کرنے کے مترادف ہے اور جناب الطاف حسین کی زباں بندی کرکے دنیا کو اس بات کا یقین دلایا جارہا ہے کہ پاکستان میں اختلاف رائے رکھنا اور حق اور سچ بیان کرنا جرم ہے ۔ انہوں ںے کہاکہ کسی بھی جمہوری ملک کے رہنما پر میڈیا پر اس طرح کی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے جس طرح پاکستان میں سب سے زیادہ محب وطن لیڈر جناب الطاف حسین پر لگائی ہے اور میڈیا پر جناب الطاف حسین پر پابندی کا مطلب یہ ہے کہ جناب الطاف حسین سے اختلاف رکھنے والے اب حدوں کو چھو رہے ہیں اور ایم کیوایم اور جناب الطاف حسین دشمنی کا کھلا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھر کے عوام ہی نہیں بلکہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی بھی جناب الطاف حسین پر عائد کی گئی متعصبانہ پابندی کو مسترد کرچکے ہیں بلکہ اب تو سیاسی اور دیگر سطحوں پر بھی جناب الطاف حسین پر عائد پابندی کو انتقامی کارروائی ہی قرار دیا جارہا ہے ۔ سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج و اراکین نے وزیراعظم نواز شریف ، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف جسٹس سمیت چاروں صوبوں کے چیف جسٹس صاحبان سے اپیل کی کہ وہ جناب الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والے عوام کی رائے کاا حترام کریں اور ان پر عائد اظہار رائے کی آزادی کی پابندی کا فی الفور ختم کرائیں ۔

7/20/2024 12:28:05 AM