Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین نے پاک ا فواج کو لاکھوں کارکنان سے سیلوٹ کروایااور خراج تحسین پیش کیا ، انچارج سندھ تنظیمی کمیٹی


جناب الطاف حسین نے پاک ا فواج کو لاکھوں کارکنان سے سیلوٹ کروایااور خراج تحسین پیش کیا ، انچارج سندھ تنظیمی کمیٹی
 Posted on: 2/1/2016 1
جناب الطاف حسین نے پاک ا فواج کو لاکھوں کارکنان سے سیلوٹ کروایااور خراج تحسین پیش کیا ، انچارج سندھ تنظیمی کمیٹی 
ملک کے حکمرانوں اور 2فیصد طبقے نے مسلح افواج کیلئے جناب الطاف حسین کے جذبات کو سراہنے کے بجائے انکی آواز اور تصویر پر پابندی عائد کردی
پیپلز پارٹی نے سندھ کے شہری علاقوں او ر دیہات کے مظلوم سندھیوں کو اپنی سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا
وفاقی حکومت، سیاستدان و دیگر شعبہ ہائے زندگی کے افراد اس غیر جمہوری پابندی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں،
انچارج واراکین سندھ تنظیمی کمیٹی کی اپیل
کراچی ۔۔۔یکم ؍ فروری2016ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی و اراکین نے میڈیاپر جناب الطاف حسین کی تقاریر و تصاویر کی نشرو اشاعت پر عائد پابندی کو بنیادی انسانی حقوق کے خلاف قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ جناب الطاف حسین پر عائد پابندی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار اداکریں ۔ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ایم کیوا یم پاکستان کی تیسری سب سے بڑی پارلیمانی جماعت ہے جوگزشتہ تین دہائیوں سے زائد عرصے سے سندھ کے شہری علاقوں سمیت ملک بھر کے مظلومو ں اور محروموں کی نمائندگی کر تی آرہی ہے،جناب الطاف حسین پاکستان کے واحد سیاسی رہنماہیں جو ناصرف ملک کی بقاء و سلامتی کیلئے ہر لمحہ فکر مند رہتے ہیں بلکہ ملک و قوم کو درپیش خطرات کیخلاف سب سے پہلے آواز بلندکرتے ہیں اور قوم کو اس خطرے کے مقابلے کیلئے تیار کرتے ہیں،پیپلز پارٹی نے سندھ کے شہری علاقوں او ر دیہات کے مظلوم سندھیوں کو اپنی سیاست کی بھینٹ چرھا دیالیکن قائد تحریک نے ان سندھی بھائیوں ،بہنوں اور بچوں کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلندکی اورمظلوم سندھیوں کے ساتھ زیادتیوں کے خاتمے کی جدوجہد کی ہے۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے پاک فوج کے جوانوں کو لاکھوں کارکنان کے ذریعے سیلوٹ کروایااور خود بھی فوج کو خراج تحسین پیش کیا لیکن ملک کے ناعاقبت اندیش حکمرانوں اور 2فیصد جاگیردار، وڈیرے اور سرمایہ دار طبقے کے لوگوں نے ملک کی مسلح افواج کیلئے جناب الطاف حسین کے جذبات کو سراہنے کے بجائے انکی آواز اور تصویر پر پابندی عائد کردی۔سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج و اراکین نے کہاکہ ملک و قوم کی فلاح اور بہبود کیلئے کوشاں سیاستدان او ر دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد جناب الطاف حسین پر عائد غیر جمہوری پابندی کے خاتمے کیلئے ہر فورم پرآواز بلند کریں اور ملک کو 2فیصد مراعات یافتہ طبقے سے چھٹکارا دلانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔

7/20/2024 12:36:12 AM