Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کی اظہار رائے پر پابندی آئین کی خلاف ورزی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، سید شاہین انور گیلانی


جناب الطاف حسین کی اظہار رائے پر پابندی آئین کی خلاف ورزی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، سید شاہین انور گیلانی
 Posted on: 1/31/2016
جناب الطاف حسین کی اظہار رائے پر پابندی آئین کی خلاف ورزی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، سید شاہین انور گیلانی
پابندی کے خلاف ایم کیو ایم کے تحت لاہور پریس کلب، اسلام آباد پریس کلب اور ملتان پریس کلب سمیت پنجاب کے دیگر پریس کلبوں پر پرامن احتجاجی مظاہروں کا انعقاد
مظاہرین نے ’’غیر جمہوری پابندی ختم کرو‘‘، ’’لاہور ہائی کورٹ انصاف کرو‘‘ ، ’’آزادی رائے پر پابندی ختم کی جائے‘‘ اور ’’قائد تحریک کی تقاریر و تصاویر کی نشرواشاعت پر عائد پابندی فی الفور ہٹائی جائے‘‘ لکھے پلے کارڈز ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے تھیں
لاہور ۔۔۔ 31؍ جنوری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی تقاریر، بیانات اور تصاویر کی نشرواشاعت پر عائد غیر جمہوری پابندی کے خلاف ایم کیو ایم کے تحت لاہور پریس کلب، اسلام آباد پریس کلب اور ملتان پریس کلب سمیت پنجاب کے دیگر پریس کلب جن میں فیصل آباد پریس کلب، منڈی بہاؤالدین پریس کلب، جھنگ پریس کلب،سیالکوٹ پریس کلب، گجرات پریس کلب، ڈیرہ غازی خان پریس کلب، لودھراں پریس کلب، جام پور پریس کلب اور رحیم یار خان پریس کلب شامل ہیں ان کے سامنے بھی بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کے صدر سید شاہین انور گیلانی، سینئر نائب صدر ملک وسیم کھوکھر، نائب صدور منیر احمد، حارث خان کاکٹر، عرفان احمد، سیکریٹری جنرل میاں راشد علی سمیت دیگر ذمہ داران اور بڑی تعداد میں کارکنان و حق پرست عوام نے شرکت کی۔ مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر ’’غیر جمہوری پابندی ختم کرو‘‘، ’’لاہور ہائی کورٹ انصاف کرو‘‘ ، ’’آزادی رائے پر پابندی ختم کی جائے‘‘ اور ’’قائد تحریک کی تقاریر و تصاویر کی نشرواشاعت پر عائد پابندی فی الفور ہٹائی جائے‘‘ درج تھے جبکہ اس کے ساتھ ہی مظاہرین نے جناب الطاف حسین کی تصاویر، ایم کیو ایم اور پاکستان کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید شاہین انور گیلانی نے کہا کہ آئین پاکستان ہر شہری کو اظہار رائے کا حق دیتا ہے اور جناب الطاف حسین کی اظہار رائے پر پابندی آئین کی خلاف ورزی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کالعدم تنظیمیں اور رہنما کھلے عام آئین پاکستان کو ماننے سے انکار کرتے رہتے ہیں اور پاکستان کی مسلح افواج سمیت ملک و قوم کے خلاف انتہائی نازیبا زبان استعمال کرتے رہے ہیں لیکن اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا بلکہ جناب الطاف حسین جنہوں نے ہمیشہ اس قسم کے ملک دشمن عناصر کے خلاف آواز بلند کی اور ملک و قوم کو طالبان، القاعدہ اور داعش کی موجودگی کے بارے میں قبل از وقت مطلع کرکے ان کالعدم تنظیموں کی راہ میں رکاوٹ بنے انھی کے خلاف ایک سازش کے تحت پابندی لگادی گئی جوکہ ایک سوالیہ نشان ہے۔


7/20/2024 12:29:14 AM