Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم ؂ شعبہ خواتین کے زیر اہتمام جناب الطاف حسین کی صحت ، تندرستی اور تحفظ کے لئے لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں دعائیہ تقریب


ایم کیو ایم ؂ شعبہ خواتین کے زیر اہتمام جناب الطاف حسین کی صحت ، تندرستی اور تحفظ کے لئے لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں دعائیہ تقریب
 Posted on: 1/31/2016
ایم کیو ایم ؂ شعبہ خواتین کے زیر اہتمام جناب الطاف حسین کی صحت ، تندرستی اور تحفظ کے لئے لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں دعائیہ تقریب 
رابطہ کمیٹی کی رکن زرین مجید،رانا نسرین،شعبہ خواتین کی انچارج کشور زہرا ، اراکین شعبہ خواتین ،دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین 
،حق پرست اراکین اسمبلی ،ایم کیو ایم شعبہ خواتین تعلق رکھنے خواتین ذمہ داران وکارکنان سمیت بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی 
آغاز اللہ تبارک وتعالیٰ ۹۹ اسمائے گرامی سے کیا، رب ذوالجلال کی حمد وثناء بھی کی گئی ، نعت رسول مقبول ﷺ پڑھی گئی اور یاسلامُ کا ورد بھی ہوا
جناب الطاف حسین کی صحت ،تحفظ اور درازی عمر کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں
ایم کیوایم کے تحت گلشن معمار، رنچھوڑلائن ، پی آئی بی ا ور سو سائٹی ٹاؤنز میں بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین صحت، تندرستی اورتحفظ کیلئے دعائیہ اجتماعات 
کراچی ۔۔۔ 31؍ جنوری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کے زیر اہتمام قائدتحریک جناب الطاف حسین کی صحت ، تندرستی اوتحفظ کے لئے لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں دعائیہ تقریب کا اجتماع منعقد کیا گیا ۔ اجتماع میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی رکن زرین مجید،رانا نسرین شعبہ خواتین کی انچارج کشور زہرا ، اراکین شعبہ خواتین ،دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین ،حق پرست اراکین اسمبلی ،شعبہ خوتین کی کراچی سے تعلق رکھنے والی ذمہ داران وکارکنان سمیت بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی ۔اجتماع کا آغاز اللہ تبارک وتعالیٰ ۹۹ اسماء گرامی سے کیا گیا ۔ اسماء گرامی کے بعد رب ذوالجلال کی حمد وثناء بھی کی گئی ، نعت رسول مقبول ﷺ پڑھی گئی اور یاسلامُ کا ورد بھی کیا گیا ۔اجتماع کا اختتام پر تحریک کے شہداء ،اسیر ساتھی اور بالخصوص جناب الطاف حسین کی صحت ،تحفظ اور درازی عمر کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
درایں اثناء نے ایم کیوایم کے تحت گلشن معمار، رنچھوڑلائن ، پی آئی بی ا ور سو سائٹی ٹاؤنز میں بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین صحت، تندرستی اورتحفظ کیلئے دعائیہ اجتماعات منعقد کئے گئے جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عبد القادر خانزادہ اور سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ارکان محمد راشد اور محمد شاہدنے بھی شرکت کی۔ ان جتماعات میں قائد تحریک جانب الطاف حسین صحت و تندرستی ، تحفظ اور تحریک شہدا ، اسیر ساتھی کیلے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ 






     تصاویر

7/20/2024 12:30:21 AM