Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی کے مختلف علاقوں میں سی آئی ڈی اور سی ٹی ڈی کی جانب سے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں اور عام شہریوں کی گرفتاریوں اور رہائی کے نام پرلاکھوں روپے رشوت کے طورپروصول کئے جارہے ہیں


کراچی کے مختلف علاقوں میں سی آئی ڈی اور سی ٹی ڈی کی جانب سے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں اور عام شہریوں کی گرفتاریوں اور رہائی کے نام پرلاکھوں روپے رشوت کے طورپروصول کئے جارہے ہیں
 Posted on: 1/31/2016
کراچی کے مختلف علاقوں میں سی آئی ڈی اور سی ٹی ڈی کی جانب سے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں اور عام شہریوں کی گرفتاریوں اور رہائی کے نام پرلاکھوں روپے رشوت کے طورپروصول کئے جارہے ہیں
گرفتارشدگان کومقدمات میں ملوث کرنے اورماورائے عدالت قتل کرنے کی دھمکی دے کراہل خانہ سے لاکھوں روپے رشوت وصول کی جارہی ہے 
گرفتارشدگان کے اہل خانہ کویہ دھمکی بھی دی جاتی ہے کہ وہ اس بات کی اطلاع کسی کونہ دیں،متعلقہ حکام کواس صورتحال سے کئی بارآگاہ کیاجاچکاہے لیکن ان واقعات کا سلسلہ جاری ہے
پولیس کے کئی افسران اوراہلکارتاوان کی غرض سے بے گناہ شہریوں کے اغوا اورانہیں حبس بیجامیں رکھنے میں ملوث پائے گئے ہیں 
بے گناہ افرادکی گرفتاریوں کا یہ سلسلہ فی الفوربندکرایاجائے اوراس میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ ایم کیوایم کے ارکان سندھ اسمبلی کاوزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ 
کراچی ۔۔۔ 31 جنوری 2016 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان سندھ اسمبلی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں اور عام شہریوں کی گرفتاریوں اور گرفتارشدگان سے رہائی کے نام پرلاکھوں روپے رشوت کے طورپروصول کرنے کے مسلسل واقعات کی شدیدمذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں ارکان سندھ اسمبلی نے کہاکہ لانڈھی، کورنگی، ملیر، لیاقت آباد، رنچھوڑلائن، لیاری، اورنگی ٹاؤن اورشہرکے دیگرعلاقوں میں سادہ لباس میں ملبوس سی آئی ڈی، سی ٹی ڈی اورپولیس کے دیگر محکموں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ جاری ہے ۔ روزانہ شہرکے مختلف علاقوں بے گناہ کارکنوں اورہمدردوں کو گرفتارکیاجارہاہے اورگرفتاری کے بعد گرفتارشدگان کومختلف مقدمات میں ملوث کرنے اورماورائے عدالت قتل کرنے کی دھمکی دے کران کے اہل خانہ سے لاکھوں روپے رشوت وصول کی جارہی ہے اورانہیں اس بات کی دھمکی بھی دی جاتی ہے کہ وہ اس بات کی اطلاع کسی کونہ دیں۔متعلقہ حکام کواس صورتحال سے کئی بارآگاہ کیاجاچکاہے لیکن ان واقعات کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں کہاکہ پولیس کے کئی افسران اوراہلکارتاوان کی غرض سے بے گناہ شہریوں کے اغوا اورانہیں حبس بیجامیں رکھنے میں ملوث پائے گئے ہیں جن کی خبریں میڈیامیں آچکی ہیں۔ ارکان سندھ اسمبلی نے کہاکہ ایک طرف تویہ واقعات جاری ہیں دوسری جانب سے شہرمیں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں لیکن ان وارداتوں کی روک تھام کرنے اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے بجائے پیسے کے حصول کے لئے بے گناہ شہریوں کی پکڑ دھکڑ سراسر زیادتی ہے ۔ ارکان سندھ اسمبلی نے وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ یہ سلسلہ فی الفوربندکرایاجائے اوراس میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ ..

7/20/2024 12:30:07 AM