Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کارکنان و عوام اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور ہر قسم کے حالات میں اپنے حوصلہ بلند رکھیں۔ الطاف حسین


کارکنان و عوام اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور ہر قسم کے حالات میں اپنے حوصلہ بلند رکھیں۔ الطاف حسین
 Posted on: 1/31/2016
حق کی جدوجہد کرنے والوں کو ہمیشہ آزمائشوں اورا متحانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ الطاف حسین
جو لوگ آزمائشوں میں ثابت قدم رہتے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں ہمیشہ سرخرو کرتا ہے
حق و صداقت کی جدوجہد کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ کی تائید و حمایت حاصل ہوتی ہے
ہم اپنے مقصد میں سچے ہیں اور ہماری نیت اور ارادے نیک ہیں۔ الطاف حسین
کارکنان و عوام اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور ہر قسم کے حالات میں اپنے حوصلہ بلند رکھیں۔ الطاف حسین
اللہ تعالیٰ ہمیں ہر امتحان میں سرخرو کرے گا اور انشاء اللہ فتح حق پرستوں کا مقدر ہوگی۔ الطاف حسین
قائد تحریک الطاف حسین کی رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے ارکان اور شعبہ جات کے ارکان سے ٹیلی فون پر گفتگو
لندن۔۔۔31 جنوری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم حق کی راہ پرچلنے والی تحریک ہے اورحق کی جدوجہد کرنے والوں کوہمیشہ آزمائشوں اورامتحانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اورجوکسی بھی آزمائش میں ثابت قدم رہتے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں ہمیشہ سرخرو کرتا ہے۔ یہ بات انہوں نے رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے ارکان اورشعبہ جات کے ارکان سے ٹیلی فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ، غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے، ایم کیوایم کی جدوجہد پریشان اور مفلوک الحال عوام کو مسائل ومشکلات اورپریشانیوں سے نجات دلانے اور انہیں باعزت زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ جب سے ایم کیوایم وجودمیں آئی ہے اس نے ہردورمیں طرح طرح کی آزمائشوں کاسامناکیاہے اور آج بھی کررہی ہے، ہم اپنے مقصدمیں سچے ہیں اور ہماری نیت اورارادے نیک ہیں لہٰذااللہ تعالیٰ نے ہرآزمائش کے موقع پر ہمیں ہمت وحوصلہ اورطاقت عطافرمائی اورہر امتحان میں ہمیں سرخرو کیا۔ انہوں نے تحریک کے تمام کارکنان وعوام سے کہاکہ وہ اپنی صفوں میں اتحادبرقراررکھیں،کسی بھی آزمائش سے ہرگز پریشان نہ ہوں اورہرقسم کے حالات میں اپنے حوصلہ بلند رکھیں ،ثابت قدمی سے اپنی جدوجہد جاری رکھیں اور اس بات پر کامل یقین رکھیں کہ حق وصداقت کی جدوجہد کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ کی تائید وحمایت حاصل ہوتی ہے ۔اللہ تعالیٰ ہمیں ہرامتحان میں سرخروکرے گااور انشاء اللہ فتح حق پرستوں کا مقدر ہوگی۔

7/20/2024 12:35:36 AM