Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین تن تنہامظلوموں اور محروموں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، متین یوسف


جناب الطاف حسین تن تنہامظلوموں اور محروموں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، متین یوسف
 Posted on: 2/1/2016 1
جناب الطاف حسین تن تنہامظلوموں اور محروموں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، متین یوسف
قائد پر غیر آئینی پابندی کیخلاف پاکستانی سفارت ، قونصل خانوں پر احتجاج اورکانگرس وسینٹرز کو آگہی خطوط ارسال کریں گے
ایم کیوا یم امریکہ کی نومنتخب سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے جنرل ورکرز اجلاس سے سینٹرل آرگنائزر متین یوسف و دیگر کی گفتگو
واشنگٹن ڈی سی ۔۔۔ یکم؍فروری2016ء 
سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کی تنظیم نو کے بعد متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کا پہلا جنرل ورکرز اجلاس سینٹرل آرگنائزر متین یوسف کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جنرل ورکرز اجلاس میں سینئر جوائنٹ آرگنائزر عارف صدیقی، جوائنٹ آرگنائزر شمیم صدیقی ،کمیو نیکیشن اینڈ میڈیا سیل، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ونگ، پولیٹیکل اوئرنس کمیٹی، متحدہ قومی فنڈ، سن چیڑیٹی یو ایس اے، پاکستان کلب اور متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے ۲۰ سے زائد چیپٹرز کے ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی۔جوائنٹ آرگنائزرشمیم صدیقی نے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے اجلاس کی اہمیت ، اجلاس کی کاروائی میں شامل نکات اوراغراض پر مختصر روشنی ڈالی،سینٹرل آرگنائزز متین یوسف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خوش قسمت قوم ہیں جنہیں جناب الطاف حسین کی دوراندیش رہ نمائی حاصل ہے،الطاف حسین نے مظلوم مہاجر قوم کو ایک باہمت قوم میں تبدیل کردیا اور آج بھی جناب الطاف حسین تن تنہا پوری مظلوم قوم کا مقدمہ ہر محاذ پر پورے جوش، جذبہ، خلوص اور استقامت سے لڑ رہے ہیں۔بحیثیت کارکن یہ تحریک ہم سب کیلئے ایک دائرے کی مانند ہے جس کا مرکز و ماخذ جناب الطاف حسین کی ذات،انکی فکر و فلسفہ اور نظریہ ہے ،ایم کیو ایم کا خاصہ ہے کہ وہ مستقبل کے کسی بھی غیر متوقع صورتحال کا نہ صرف ادراک رکھتی ہے بلکہ ایسی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے اور ہر جبر کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت و جرات بھی رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر سطح پر اپنا اعتماد اور اتحاد برقرار رکھنا ہے تاکہ قائد تحریک کی قیادت میں انکی دی گئی فکر کی روشنی میں محروم و مظلوم عوام کے حقوق ، بلدیاتی اداروں کے اختیارات کا حصول، اور ملک میں حقیقی انصاف کے نظام کے قیام کی جدو جہد کو جاری رکھا جائے اور شہداء کی قربانیان رائگاں نہ جاسکیں۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی تصاویر اور تقریر پر پابندی نہ صرف پاکستان ک�آئین و قانون سے متصادم ہے بلکہ دنیا بھر میں بنیادی حقوق اور ٓزادی اظہار رائے کے قوانین سمیت اقوام متحدہ کے چارٹر کے بھی خلاف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں غیر قانونی و غیر آئینی پابندی کے خلاف پر امن احتجاج جاری ہے اور ایم کیو ایم امریکہ نے بھی اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ مہذب دنیا کی آگہی کیلئے ابتدائی طور پر نیو یارک،واشنگٹن، شکاگو، ہیوسٹن اور لاس اینجلس میں قائم پاکستانی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ ایسے شہر جہاں قونصل خانے موجود نہیں ہیں وہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور بین الاقوامی برادری کی آگاہی کیلئے سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔ اسکے ساتھ ساتھ امریکی کانگرس مینز اور سینٹرز کو بھی پاکستان میں جاری آزادی اظہارپرر قدغن کے حوالے سے خطوط ارسال کئے جائیں گے۔ سینٹرل آرگنائزر نے اجلاس کے شرکاء کو بتا یا کہ قائد تحریک الطاف حسین کی درازی عمر، تندرستی ، غیرقانونی و جھوٹے مقدمات سمیت تمام پریشانیوں و مشکلات سے بچاؤ کیلئے ایم کیو ایم امریکہ کے14 چیپٹرز کے تحت دعائیہ اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔

7/20/2024 12:34:11 AM