Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
کارکنان و عوام اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور ہر قسم کے حالات میں اپنے حوصلہ بلند رکھیں۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم حق کی راہ پرچلنے والی تحریک ہے اورحق کی جدوجہد کرنے والوں کوہمیشہ آزمائشوں اورامتحانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اورجوکسی بھی آزمائش میں ثابت قدم رہتے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں ہمیشہ سرخرو کرتا ہے۔ یہ بات انہوں نے رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے ارکان اورشعبہ جات کے ارکان سے ٹیلی فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ، غریب ومتوسط طبقہ کے
Read More    Posted on: 31 Jan 2016
کراچی کے مختلف علاقوں میں سی آئی ڈی اور سی ٹی ڈی کی جانب سے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں اور عام شہریوں کی گرفتاریوں اور رہائی کے نام پرلاکھوں روپے رشوت کے طورپروصول کئے جارہے ہیں
متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان سندھ اسمبلی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں اور عام شہریوں کی گرفتاریوں اور گرفتارشدگان سے رہائی کے نام پرلاکھوں روپے رشوت کے طورپروصول کرنے کے مسلسل واقعات کی شدیدمذمت کی ہے۔ 
Read More    Posted on: 31 Jan 2016
بی بی سی اردو : بناؤ، استعمال کرو، پھینک دو
وہ تمام سیاستداں اور ارکانِ اسمبلی جو عزیر بلوچ کو سردار صاحب کہتے تھے ، زندگی بھر وفادار رہنے کا حلف اٹھا چکے یا مرغن دعوتوں کا نمک چکھ چکے ہیں، وہ بھی کہہ رہے ہیں کہ کون عزیر بلوچ؟

Read More    Posted on: 31 Jan 2016
جناب الطاف حسین کی اظہار رائے پر پابندی آئین کی خلاف ورزی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، سید شاہین انور گیلانی
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی تقاریر، بیانات اور تصاویر کی نشرواشاعت پر عائد غیر جمہوری پابندی کے خلاف ایم کیو ایم کے تحت لاہور پریس کلب، اسلام آباد پریس کلب اور ملتان پریس کلب سمیت پنجاب کے دیگر پریس کلب جن میں فیصل آباد پریس کلب، منڈی بہاؤالدین پریس کلب، جھنگ پریس کلب،سیالکوٹ پریس کلب، گجرات پریس کلب، ڈیرہ غازی خان پریس کلب، لودھراں پریس کلب، جام پور پریس کلب اور رحیم یار خان پریس کلب شامل ہیں ان کے سامنے بھی بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
Read More    Posted on: 31 Jan 2016
ایم کیو ایم ؂ شعبہ خواتین کے زیر اہتمام جناب الطاف حسین کی صحت ، تندرستی اور تحفظ کے لئے لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں دعائیہ تقریب
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کے زیر اہتمام قائدتحریک جناب الطاف حسین کی صحت ، تندرستی اوتحفظ کے لئے لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں دعائیہ تقریب کا اجتماع منعقد کیا گیا ۔ اجتماع میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی رکن زرین مجید،رانا نسرین شعبہ خواتین کی انچارج کشور زہرا ، اراکین شعبہ خواتین ،دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین ،حق پرست اراکین اسمبلی ،شعبہ خوتین کی کراچی سے تعلق رکھنے والی ذمہ داران وکارکنان سمیت بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی
 تصاویر
Read More    Posted on: 31 Jan 2016
تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر انور اعوان، سید کفیل احمد، جمیل احمد خان کو غیر معینہ مدت کے لئے معطل کردیا گیا ہے
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تنظیمی نظم و ضبط کے خلاف ورزی کرنے کی بناء پر ایم کیو ایم لیبرڈویژن پی آئی اے کے سب یونٹ انچارج فلائٹ سروس انور اعوان اور یونٹ کمیٹی ممبر سید کفیل احمد ولد سید شفیق احمد کو غیر معینہ مدت کے لئے معطل کردیا ہے 
Read More    Posted on: 31 Jan 2016
تحریر ، تقریر اور تصویر رپر پابندی عائد رکھ کر جناب الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والوں کی توہین کا عمل فی الفور بند کیا جائے، ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انچارج فرقان اطیب

متحدہ قومی موومنٹ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے انچارج فرقان اطیب اوراراکین نے مطالبہ کیا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تحریر ، تقریر اور تصویر پر عائد غیر جمہوری اور متعصبانہ پابندی کا فی الفور خاتمہ کیاجائے اور تحریر ، تقریر اور تصویر رپر پابندی عائد رکھ کر جناب الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والوں کی توہین کا عمل فی الفور بند کیاجائے 
Read More    Posted on: 31 Jan 2016
کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں گرین پینل کی کامیابی پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی مبارکباد
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں گرین پینل کی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ ایک تہنیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب صدر حسن عباس ، جنرل سیکریٹری واجد رضا اصفہانی اور دیگر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران صحافیوں کی فلاح وبہبود اور ان کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے
Read More    Posted on: 31 Jan 2016
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم کی 9 رکنی سپریم کونسل قائم کردی ندیم نصرت کوفوری طورپررابطہ کمیٹی کامستقل کنوینر بنانے کافیصلہ

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کاایک اہم ہنگامی اجلاس آج قائدتحریک جناب الطاف حسین کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں سیاسی وتنظیمی معاملات، لندن میں چلنے والے مقدمات اورمجموعی ملکی وبین الاقوامی صورتحال پرتفصیلی غورکیاگیا۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے قائم مقام کنوینر ندیم نصرت کوفوری طورپررابطہ کمیٹی کامستقل کنوینر بنانے کافیصلہ کیاگیا۔قائدتحریک جناب الطاف حسین نے اس فیصلہ کی توثیق کردی ہے ۔اجلاس میں قائدتحریک جناب الطاف حسین نے ایک 9 رکنی سپریم کونسل کے قیام کابھی اعلان کیا۔ یہ سپریم کونسل کسی بھی قسم کی غیرمعمولی صورتحال بشمول قائدتحریک جناب الطاف حسین کی فوری عدم دستیابی کی صورت میں رابطہ کمیٹی اور تحریک کے ذمہ داران وکارکنان اورعوام کی رہنمائی کرے گی
Read More    Posted on: 31 Jan 2016
انٹرنیشنل مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جس تیزی سے کمی آرہی ہے حکومت پاکستان عوام دشمن پالیسی کے تحت اُسی تناسب سے قیمتیں کم نہیں کررہی ہے ، حق پرست اراکین قومی اسمبلی
متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین قومی اسمبلی نے کہاہے کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تیزی سے کم ہورہی ہیں لیکن حکومت پاکستان عوام دشمن پالیسی کے تحت اس تناسب کے ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہیں کررہی ہے
Read More    Posted on: 31 Jan 2016

Urdu News Archive