ضمیر فروش ٹولے کے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کا جواب نہیں دیں گے بلکہ ہر سازش ہر پروپیگنڈے کے باوجود قائد تحریک کی رہنمائی میں اپنی منزل کی جانب روا ں دواں رہیں گے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کو اختیارات نہیں دےئے جارہے لیکن ہمیں اختیارات ملیں گے تو ہم کراچی کے عوام کو درپیش ٹرانسپورٹ اور پانی سمیت دیگر تمام بنیادی مسائل حل کرٰیں گے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
جو الطاف حسین کہیں گے وہ ہمارا قانون، جو وہ لکھیں گے وہ ہمارا آئین، جہاں وہ پہنچائیں گے وہ ہماری منزل ۔ خالد مقبول صدیقی
03 مارچ 2016ء کو ایک ٹولے کو لاؤنچ کیا گیا اور اس کے بعد ایک منظم سازش کے تحت قائد تحریک کی صحت اور ان کی زندگی کے حوالے سے طرح طرح کے جھوٹی اور بے بنیاد خبریں میڈیا میں چلوائی گئی ۔ محمد کمال
جناب الطاف حسین کے خلاف روز اول سے سازشوں کا سلسلہ جاری ہے لیکن ماضی میں بھی یہ عناصر بری طرح ناکام ہوئے تھے اور اس بار بھی یہ ناکام ہونگے۔ ذرین مجید
اس شہر کے عوام کے دلوں میں جناب الطاف حسین کی جو محبت ہے اس کو یہ سازشی عناصر نہ کبھی نکال سکیں ہیں اور نہ ہی کبھی نکال پائیں گے۔ رؤف صدیقی
قائد جناب الطاف حسین جو پاکستان کی چوتھی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے قائد ہے ان کی آواز، بیانات اور رتصاویر پر پابندی ہے جوکہ آئین پاکستان کی سرہاً خلاف ورزی ہے ۔ ریحان ہاشمی
قومی اسمبلی کے حلقہ NA-245 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ایم کیو ایم کے زیر اہتمام حیدری نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ انتخابی اجتماع کے شرکاء سے مقررین کا خطاب
کراچی ۔۔۔ 02؍ اپریل 2016ء
قومی اسمبلی کے حلقہ NA-245 پر 07؍ اپریل 2016ء کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام حیدری مارکیٹ پارکنگ ایریا نارتھ ناظم آباد میں انتخابی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنونیرز ڈاکٹر فاروق ستار، عامر خان، ڈپٹی کنونیر کہف الوریٰ، اراکین رابطہ کمیٹی، حق پرست اراکین اسمبلی، ایم کیو ایم کے نامزد حق پرست امیدوار محمد کمال سمیت بڑی تعداد میں حلقہ NA-245 کی حق پرست عوام نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ضمیر فروش ٹولے کے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کا جواب نہیں دیں گے بلکہ ہر سازش ہر پروپیگنڈے کے باوجود قائد تحریک کی رہنمائی میں اپنی منزل کی جانب رواں دواں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے منہ سے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اللہ خود ایسے لوگوں کو بھیجتا ہے جو ایم کیو ایم کا مقدمہ لڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں رہنے والا ایک پنجابی شیخ رشید کیا کہتا ہے کہ مہاجروں کو کم عقل نہ سمجھوں وہ ہوشیار اور دور اندیش ہیں انہوں نے متبادل قیادت کا فیصلہ نہیں کیا کیونکہ آج بھی ان کا واحد لیڈر صرف اور صرف الطاف حسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کو اختیارات نہیں دےئے جارہے لیکن ہمیں اختیارات ملیں گے تو ہم کراچی کے عوام کو درپیش ٹرانسپورٹ اور پانی سمیت دیگر تمام بنیادی مسائل حل کرٰیں گے۔ رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جو الطاف حسین کہیں گے وہ ہمارا قانون، جو وہ لکھیں گے وہ ہمارا آئین، جہاں وہ پہنچائیں گے وہ ہماری منزل اور 7 اپریل کو کراچی کے حق پرست عوام ایک بار پھر یہ ثابت کردیں گے کہ یہ شہر صرف اور صرف جناب الطاف حسین ہی کو اپنا واحد قائد مانتے ہیں الطاف حسین کے بغیر اپنے آپ کو تنہا سمجھتا ہے۔ نامزد حق پرست امیدوار محمد کمال نے کہا کہ ہم نے آج یہ جلسہ ضمنی انتخابات میں کامیابی کے لئے نہیں سجایا کیونکہ جس دن قائد تحریک نے مجھے اس حلقہ کے لئے نامزد کیا اسی دن اس حلقہ کے عوام نے مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب کرادیا۔ انہوں نے کہاکہ آج کا یہ جلسہ ہم نے لاکھوں دلوں کی دھڑکن جناب الطاف حسین پر جھوٹے الزامات لگانے والے اس ضمیر فروش ٹولے کی حقیقت آپ کے سامنے لانے اور آپ کو اس قسم کی منفی پروپیگنڈوں پر کان نہ دھرے کے لئے سجایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 03 مارچ 2016ء کو ایک ٹولے کو لاؤنچ کیا گیا اور اس کے بعد ایک منظم سازش کے تحت قائد تحریک کی صحت اور ان کی زندگی کے حوالے سے طرح طرح کے جھوٹی اور بے بنیاد خبریں میڈیا میں چلوائی گئی لیکن 18 مارچ 2016ء کو ایم کیو ایم کے 32ویں یوم تاسیس کے موقع پر قائد تحریک کا انٹرنیشنل سیکریٹریٹ آمد کا منظر اور خطاب ویڈیولنک کے ذریعے ہزاروں کے جمع نے برارہ راست دیکھا اور یوں ان تمام جھوٹی خبروں کی تردید ہوگئی۔ رکن اسمبلی ذرین مجید نے کہا کہ جناب الطاف حسین کے خلاف روز اول سے سازشوں کا سلسلہ جاری ہے لیکن ماضی میں بھی یہ عناصر بری طرح ناکام ہوئے تھے اور اس بار بھی یہ ناکام ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر ’را‘ کے ایجنٹ ہونے کا الزامات لگائے جارہے ہیں جبکہ دنیا جانتی ہے کہ ’را‘ کے ایجنٹ کس کی شوگر مل سے پکڑے گئے ہیں۔ رکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی نے کہا کہ اس شہر کے عوام کے دلوں میں جناب الطاف حسین کی جو محبت ہے اس کو یہ سازشی عناصر نہ کبھی نکال سکیں ہیں اور نہ ہی کبھی نکال پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات والے دن کوئی بھی گھر میں نہیں بیٹھے اور سب ووٹ ڈال کر ایم کیو ایم کے نامزد امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائے۔ سابق رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ایک جانب تو ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین جو پاکستان کی چوتھی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے قائد ہے ان کی آواز، بیانات اور رتصاویر پر پابندی ہے جوکہ آئین پاکستان کی سرہاً خلاف ورزی ہے جبکہ دوسری جانب وہ لوگ کہ جن کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں ہے انھیں ٹی وی پر بار بار دیکھایا جارہا ہے اور ان کے ذریعے ملک کے 98 فیصد عوام کے دلوں کے دھڑکن جناب الطاف حسین کے خلاف طرح طرح کے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگوائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 07 اپریل کو آپ تمام لوگ قائد تحریک محترم جناب الطاف کے نامزد کردہ امیدوار کو اپنا قیمتی ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کرائے۔ رکن سندھ اسمبلی جمال احمد نے کہا کہ 7 اپریل کو انتخاب کے روز جب انتخابی ڈبے کھلیں کھلیں گے تو ایک بار پھر ایم کیو ایم بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ بعدازاں ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین نے انتخابی اجتماع کے شرکاء سے بذریعہ ٹیلی فون خطاب کیا۔
تصاویر