Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قومی اسمبلی کی نشست NA-245 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام حیدری مارکیٹ نارتھ ناظم آباد میں عظیم الشان انتخابی جلسہ کا انعقاد


قومی اسمبلی کی نشست NA-245 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام حیدری مارکیٹ نارتھ ناظم آباد میں عظیم الشان انتخابی جلسہ کا انعقاد
 Posted on: 4/2/2016 1
قومی اسمبلی کی نشست NA-245 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام حیدری مارکیٹ نارتھ ناظم آباد میں عظیم الشان انتخابی جلسہ کا انعقاد
انتہائی خوبصورت اسٹیج بنایا گیا جس پر ’’قائد تیری آواز‘‘ کے عنوان سے جناب الطاف حسین کی تصویر سے مزین پینافلیکس لگایا گیا 
سینئر ڈپٹی کنونیرز ڈاکٹر فاروق ستار اور عامر خان، ڈپٹی کنونیر کہف الوریٰ، اراکین رابطہ کمیٹی، حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، ایم کیو ایم کے نامزد امیدوار محمد کمال سمیت حلقہ NA-245 کے رہائشیوں نے اپنی اپنی فیملی کے ہمراہ بڑی تعداد میں شرکت کی
کراچی ۔۔۔ 02؍ اپریل 2016ء
قومی اسمبلی کی نشست NA-245 کے لئے 07؍ اپریل 2016ء کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام نارتھ ناظم آباد حیدری مارکیٹ کے پارکنگ ایریا میں عظیم الشا ن انتخابی جلسہ منعقد کیا گیا۔ جلسہ گاہ میں شرکاء کے لئے ہزاروں کرسیاں لگائی گئیں اور ارد گرد کی عمارتوں اور پنڈال میں جناب الطاف حسین کی قدآور تصاویر اور تنظیمی پرچم لگائے گئے تھے جو دیدہ زیب منظر پیش کررہے تھے۔ پنڈال میں انتہائی خوبصورت اسٹیج بنایا گیا جس پر ’’قائد تیری آواز‘‘ کے عنوان سے ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی تصویر سے مزین خوبصورت پینافلیکس لگایا گیا تھا۔ پنڈال کے ایک جانب میڈیا نمائندگان کے لئے پریس گیلری بنائی گئی تھی جس میں بڑی تعداد میں مختلف نیوز چینلز اور اخبارات سے تعلق رکھنے والے میڈیا نمائندگان موجود تھے جبکہ ساتھ ہی انتخابی جلسے کی سوشل میڈیا پر براہ رست تشہیر کے لئے پنڈال ایک جانب سوشل میڈیا کیمپ بھی لگایا گیا تھا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنونیرز ڈاکٹر فاروق ستار اور عامر خان، ڈپٹی کنونیر کہف الوریٰ، اراکین رابطہ کمیٹی، حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، ایم کیو ایم کے نامزد امیدوار محمد کمال سمیت حلقہ NA-245 کے رہائشیوں نے اپنی اپنی فیملی کے ہمراہ بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس مو قع پر شرکاء کی جانب سے جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ انتخابی جلسے کو ایم کیو ایم ویب ٹی وی کے ذریعے دنیا بھر میں براہ راست نشر کیا جارہا تھا بعدازاں ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین نے شرکاء سے ٹیلیفونک خطاب کیا۔ 


12/21/2024 7:58:40 PM